بنت عائشہ

محفلین
درد کی شدت میں اکثر
یہ خیال آتا ہے
اور
مجھے اپنے رب پہ بہت پیار آتا ہے
کہ جب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کثرت گناہوں کی بڑھ جاتی ہوگی
محبت میرے رب کی جوش میں آتی ہوگی
میری تکلیفوں کو سبب بناتی ہوگی
میری پاکی کا ساماں کرتی ہوگی
جیسے زرد پتوں کو ہوا اڑا لے جاتی ہے
میرے گناہوں کو بھی ایسے جھاڑتی ہوگی
میری دوریاں جو رب سے بڑھ جاتی ہونگی
ان فاصلوں کو قربتوں میں بدل دیتی ہو گی
پھر سے اپنی رحمتوں میں ڈھانپ لیتی ہوگی
مجھے بس اپنے ہی لیے خالص کر لیتی ہوگی {آمین}
 

بنت عائشہ

محفلین
زندگی کی راہوں میں
بار ہا یہ دیکھا ہے
صرف سُن نہیں رکھا
خود بھی آزمایا ہے
جو بھی پڑھتے آئے ہیں
اسکو ٹھیک پایا ہے
اسطرح کی باتوں میں
منزلوں سے پہلے ہی
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں
لوگ روٹھ جاتے ہیں
یہ تمہیں بتا دوں میں
چاہتوں کے رشتوں میں
پھر گرہ نہیں لگتی
لگ بھی جائے تو اُس میں
وہ کشش نہیں رہتی
ایک پھیکا پھیکا سا رابطہ تو رہتا ہے
تازگی نہیں رہتی
۔۔۔ روح کے تعلق میں
زندگی نہیں رہتی ۔۔۔
بات پھر نہیں بنتی
لاکھ بار مل کر بھی
دل کبھی نہیں ملتے!
ذہن کے جھروکوں میں
سوچ کے دریچوں میں
تتلیوں کے رنگوں میں
پھول پھر نہیں کھلتے!
اس لئیے میں کہتا ہوں
اس طرح کی باتوں میں
احتیاط کرتے ہیں
اسطرح کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں!
 
Top