راحیل فاروق
محفلین
صید ہے اپنی ذات میاں
کون لگائے گھات میاں
بھول گیا میں اپنا آپ
غم کی کیا اوقات میاں؟
دن کا ہر کوئی محرم ہے
رات کی بھیدی رات میاں
دل کے پوچھتے ہو حالات
دل کے کیا حالات میاں؟
گلشن گلشن ویرانے
پھول نہ کوئی پات میاں
ایک گھٹا بھی کم تو نہ تھی
کیوں نہ ہوئی برسات میاں
کون کہے اور کون سنے؟
اتنی گہری بات میاں؟
ٹھوکر کھائی پھر راحیلؔ
دنیا کی سوغات میاں
راحیلؔ فاروق
مشمولہ: زارکون لگائے گھات میاں
بھول گیا میں اپنا آپ
غم کی کیا اوقات میاں؟
دن کا ہر کوئی محرم ہے
رات کی بھیدی رات میاں
دل کے پوچھتے ہو حالات
دل کے کیا حالات میاں؟
گلشن گلشن ویرانے
پھول نہ کوئی پات میاں
ایک گھٹا بھی کم تو نہ تھی
کیوں نہ ہوئی برسات میاں
کون کہے اور کون سنے؟
اتنی گہری بات میاں؟
ٹھوکر کھائی پھر راحیلؔ
دنیا کی سوغات میاں
راحیلؔ فاروق