دل ہلادینے وال پہلا کشمیری ویڈیو

زلفی شاہ

لائبریرین
پاکستان اسوقت اسلامی دنیا میں ہلاکو خاں کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مجاہدین افغانستان کو روس کے خلاف کرنے والا بھی پاکستان اور اسے اتحادی فوجوں کے ہاتھوں پٹوانے والا بھی پاکستان۔ کشمیریوں کو شہ دے کر کھڑا کرنے والا بھی پاکستان اور مشرف کی یو ٹرن پالیسی کے نتیجے میں کشمیریوں کے ہندوستان کے فوجی غنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والا بھی پاکستان۔ کس نے ہمیں حق دیا ہے کہ ہم اسلامی دنیا کو اپنی ذاتی سوچ کے مطابق تباہ و برباد کریں ۔ مکافات عمل کے طور پر آج اسی آگ میں پاکستان خود جل رہا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ مجاہدین اسلام کے خلاف کفار کی مدد کر کے ہم اللہ کے عذاب سے بچ جائیں۔ اللہ تعالیٰ نے جو وژن قائد اعظم کو عطا کیا تھا وہ کسی اور لیڈر کے نصیب میں نہیں ہے۔ لہذا پاکستان کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ قائد اعظم کے قول ’’کشمیر ہماری شہ رگ ہے‘‘ کے مطابق اپنی کشمیر پالیسی کو جاری رکھے۔ ترقی یافتہ اس دور میں لوگوں کو زیادہ دیر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ کاش کہ ہمارے نااہل حکمران روایتی سیاست کو چھوڑ کر دنیا کی بدلتی ہوئی صورت حال کے مطابق اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لا کر پاکستان کو دنیا میں عزت کا مقام دلانے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ ہدایت نصیب فرمائے۔
 
قیصرانی

اس کی وجہ پاکستان پر نہیں بلکہ سعودی عرب اور ایران پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنے اپنے مسلک کی ترویج کے لئے مدارس پاکستان میں بنوائے اور دہشت گردی پر سرمایہ کاری کی۔ پاکستانی محض اپنی مجبوریوں کی بناء پر دونوں سے مار کھاتے رہے اور چوں تک نہیں کی
جہاں تک مجاہدین اسلام کی بات ہے تو یاد رہے کہ افغان جنگ جہاد کا درجہ نہیں رکھتی بلکہ یہ سیاست کا نتیجہ ہے :)
 
پھر تو مجھے کہنا پڑے گا کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔ کیا پاکستان کسی جنگل کے گوشے کا نام ہے کہ جہاں جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔؟؟؟؟ نالائقوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں کیونکہ یہی آسان طریقہ ہے اپنی نالائقیوں کو چھپانے کا۔ سو جی بھر کے کوسو سعودی عرب اور ایران کو ۔ ہم تو مغل بادشاہ ہیں نا۔ افغانستان میں جہاد کرنے والوں کو عظیم مجاہد بھی ہم نے کہا۔ کل کی بات ہے جب اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ہمارے سرکاری افیسر عرب ممالک سے آنے والے مجاہدین کا استقبال کرتے تھے جب مطلب نکل گیا تو وہی مجاہدین سب سے بڑے دہشت گرد ہوگئے ہماری نظر میں ۔ آنے والے کل میں ہم کشمیریوں کو بھی دہشت گرد کہیں گے کیونکہ ہمارے سامنے قائداعظم کے وژن کی حیثیت ہی کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟
 
آخری تدوین:
Top