دماغ لڑائیے

زیک

مسافر
8 والے برتن سے سے 5والا بھرو اور 5 سے 3 والا بھرو اور 3 والا پھر 8 والے میں ڈال لو۔
اب پانچ والے کا دو کلو پھر تین والے میں ڈال دو۔ اس طرح 3 والے برتن میں دو کلو آ جائے گا اور ایک کلو کی جگہ بچ جائے گی۔
اب 8 والے برتن میں سے 5 والا بھرو اور 3 والے برتن میں ڈال لو۔ 3والا بھر جائے گا اور اس طرح 5والےبرتن میں 4کلو دودھ الگ ہو جائے گا۔
یہ لیٹر سے کلو میں کیسے ہو گیا؟

ویسے ایک لیٹر دودھ شاید 1.035 کلو ہو گا لہذا قریب قریب ہی ہے
 
تین برتن ہیں۔ ایک کا حجم 8 لٹر، دوسرے کا 5 لٹر اور تیسرے کا 3 لٹر ہے۔ 8 لٹر والا برتن دودھ سے بھرا ہوا ہے۔ ان برتنوں کو استعمال کرتے ہوئے دودھ کو آدھا آدھا کیسے تقسیم کریں گے؟
ChatGPT سے یہ سوال کئی بار پوچھا لیکن اس نے ہر بار غلط جواب بتایا۔ اب آپ ہی میری مدد کردیں؟:)
فہیم ملک صاحب اور سر! عاطف صاحب دونوں کے جواب درست ہیں - ایک ترتیب یہ بھی ہو سکتی ہے:
8 لٹر میں سے 3 لٹر بھر کے 5 لٹر والے برتن میں ڈالے۔
پھر 8 لٹر میں سے 3 لٹر بھر کے 5 لٹر والا برتن بھر دیا -
اب ترتیب ہو گئی :
8لٹر کے برتن میں 2 لٹر
5لٹر کے برتن میں 5 لٹر
3 لٹر کے برتن میں 1لٹر
5 لٹر واپس 8 لٹروالے برتن میں ڈالے اور 1 لٹر 5 لٹر والے برتن میں ڈال دیے تو ترتیب ہوئی:
8لٹر کے برتن میں 7 لٹر
5لٹر کے برتن میں 1 لٹر
3 لٹر کا برتن خالی
اب 3لٹر 8 لٹر والے برتن سے بھر کے 5 لٹر والے برتن میں ڈال دیے
دودھ آدھا آدھا تقسیم ہوگیا۔
 
اسد کا روزانہ کا معمول ہے کہ وہ دن کے وقت کام کرتا ہے اور 1000 روپے کماتا ہے- رات کو وہ فلم کا شو دیکھتا ہے اور 500 روپے خرچ کردیتا ہے۔کتنے دنوں میں اس کے پاس 3000 روپے اکٹھے ہو جائیں گے؟
 

علی وقار

محفلین
ہاشم کے پاس ایک شیر، ایک بکری اور ایک پھولوں کی ٹوکری ہے- اس نے کشتی کے ذریعےدریا پار کرنا ہے - کشتی اس نے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھتے ہوئےخود چلانی ہے:
1-کشتی پر ہاشم کے ساتھ صرف ایک چیز جاسکتی ہے۔
2- شیر اور بکری کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔(کیونکہ شیر بکری کو کھا جائے گا)
3-بکری اور پھولوں کی ٹوکری کو بھی اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔(کیونکہ بکری پھولوں کو کھا جائے گی)
ہاشم پریشان ہے- اس کی مدد کریں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ا۔ بکری کو لے کر جائے
2۔ پھولوں کو لے کر جائے اور بکری کو واپس لیتا آئے۔
3۔ بکری کو واپس چھوڑ کر شیر کو لے کر جائے
4۔ بکری کو لے کر جائے۔
 
اب اسی سوال کا ایک مشکل ورژن ہے۔
سلیم اور سلمہ، فواد اور فائزہ، شمشیر اور شمائلہ تین میاں بیوی کے کپل ہیں۔انہوں نے کشتی سےدریا پار کرنا ہے ۔ کشتی خود چلانی ہے۔ کشتی پر صرف دو لوگ جاسکتے ہیں درج ذیل باتوں کا خیال رکھتے ہوئے:
1-میاں کے بغیر بیوی دوسرے مرد وں کے ساتھ نہ کشتی کا سفر کرسکتی ہے نہ ایک کنارے پر کھڑی ہو سکتی ہے۔
1- مرد ایک دوسرے کے ساتھ کشتی کا سفر بھی کرسکتے ہیں اور ایک کنارے پر اکٹھے بھی ہو سکتے ہیں۔
2- عورتیں ایک دوسرے کے ساتھ کشتی کا سفر بھی کرسکتی ہیں اور کنارے پر اکٹھی بھی ہو سکتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذکر سامری کا چل رہا ہے اور آپ دُکان کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی کی باتیں کر رہے ہیں؟ کوئی اثر وثر لگتا ہے۔ کسی متعلقہ لڑی میں تشریف لا کر وضاحت فرمائیں۔
متعلقہ لڑی اس لڑی کو سمجھا جا سکتا ہے۔
بلکہ عبدالصمدچیمہ پر جو اثر وثر ہوا لگتا ہے، اس کا توڑ بھی کیا جا سکتا ہے۔
لال مرچیں کہاں رکھی ہیں
 
Top