دنیائے اردو محفل

عائشہ عزیز

لائبریرین
میرا نظام شمسی کے سیارے زمین کے برِاعظم ایشیا کے جنوبی حصے میں واقع ملک پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے وسطی علاقے لیاقت آباد عرف لالو کھیت سے تعلق ہے۔
یہیں کی پیدائش ہے اور موجودہ رہائش بھی یہیں ہے۔
بھیا آپ کہکشاں کا بتانا تو بھول ہی گئے۔
نوٹ : کہکشاں ملکی وے
 
عثمان

محفلین
میرا نظام شمسی کے سیارے زمین کے برِاعظم ایشیا کے جنوبی حصے میں واقع ملک پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے وسطی علاقے لیاقت آباد عرف لالو کھیت سے تعلق ہے۔
یہیں کی پیدائش ہے اور موجودہ رہائش بھی یہیں ہے۔
نامکمل!
ملکی وے کا تذکرہ رہ گیا۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
شمشاد صاحب میں آپ کے گوش گزار کر چکا ہوں کہ میں چکلالہ سکیم -3 میں رہائش پزیر ہوں۔ جب آپ نے پہلی دفعہ یہ سوال کیا تھا، میں نے اسی وقت جواب دے دیا تھا:)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب میں آپ کے گوش گزار کر چکا ہوں کہ میں چکلالہ سکیم -3 میں رہائش پزیر ہوں۔ جب آپ نے پہلی دفعہ یہ سوال کیا تھا، میں نے اسی وقت جواب دے دیا تھا:)
شکریہ نقوی صاحب۔ یا تو میں بھول گیا تھا یا پھر وہ جواب میری نظر سے نہیں گزرا۔
 
رانا

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اپنا پتہ کہاں سےبتانا شروع کروں، fahim نے یہ مشکل آسان کردی۔:) مرے پتے میں باقی سب کچھ تو وہی ہے جو ان کی لوکیشن میں ہے بس کراچی میں آکر روٹ تھوڑا سا تبدیل کرنا ہوگا کہ سمن آباد کی طرف منہ کرلیں۔:)
لیکن
انہی پتھروں پہ چل کر، اگر آ سکو تو آؤ​
مرے گھر کے راستے میں، کوئی کہکشاں نہیں ہے ;)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لیجئے بھیا لوگ امید ہے اب سارا رستہ سمجھ آجائے گا

Earth%27s_Location_in_the_Universe_%28JPEG%29.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
مانو بلی اس راستے کے لیے کوئی ٹیکسی یا رکشہ کرنا پڑے گا یا ویگن یا بس سے بھی آ سکتے ہیں؟
 
Top