دنیائے اردو محفل

فاتح

لائبریرین
بھیا آپ کہکشاں کا بتانا تو بھول ہی گئے۔
نوٹ : کہکشاں ملکی وے
کثیر الکائنات، پس کائنات یا متوازی کائنات (ملٹی ورس، میٹا یونیورس یا پیرالیل یونیورس) کا نظریہ بھی تو موجود ہے۔۔۔ گو کہ اسے "قابل مشاہدہ کائنات" کہہ دیا جاتا ہے لیکن ہماری کائنات کا بھی کوئی نام وضع کیا جانا چاہیے اور اسے یہاں درج کیا جانا ضروری ہے تبھی تو دوسری کائناتوں کی مخلوقات سے رابطہ ممکن ہو سکے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
روشنیوں کے شہر کو تو کسی کی نظر لگ گئی۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ غریب پرور شہر پھر سے روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔
 

فاتح

لائبریرین
بادشاہ سلامت کی طبعیت کافی ناساز ہے آجکل اور صحت مسلسل گرتی جارہی ہے۔ دعائے صحت کی اپیل ہے۔
ہم نے تو عروس البلاد پڑھا تھا۔۔۔ شہروں کا بادشاہ تو کبھی نہ پڑھا نہ سنا۔۔۔ لہٰذا یوں کہیے کہ دلہنیا کی طبع ناساز ہے اور صحت مسلسل گرتی جاتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اسی لیے تو اسے غریب پرور شہر لکھا تھا۔
اتنے کچھ کے باوجود کراچی ابھی بھی روشنیوں کا شہر ہے۔
مانا کہ وہ پہلے کی طرح بات نہیں۔

لیکن آج بھی کوئی کراچی میں آکر دیکھے کہ یہاں کتنی روشنیاں جگمگاتی ہیں۔
یہاں کے لوگوں کے دل ابھی مردہ نہیں ہوئے۔
 
Top