دنیامیں قیامت جیسی تباہی ،صرف 3منٹ کا فاصلہ!

arifkarim

معطل
دنیامیں قیامت جیسی تباہی ،صرف 3منٹ کا فاصلہ
Doomsday-Clock-2015-Nuclear-war-Global-Fears-BAS-473473.jpg

لندن(اوصاف ویب ڈیسک)……عالمی ماہرین کا ماننا ہے کہ دنیا ایک ہولنا تباہی سے صرف تین منٹ دور رہ گئی ہے ۔خطرے کی نشانی سمجھی جانے والی گھڑی (ڈومز ڈے کلاک)کے مطابق آدھی رات ہونے میں اب تین منٹ ہی رہ گئے ہیں ۔
ماہرین کا کہناہے کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کوشاں ہے تو وہیں پیرس کا موسم بھی تیزی سے تبدیل ہورہاہے ۔
ان کا مزید کہناہے کہ یوکرائن اور شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی اپنی جگہ خطرے کی علامت ہے ۔
روس کے کم فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار اور ماحولیاتی تبدیلیاں سب اس عمل کی عکاس ہیں کہ دنیا اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنا ہی چاہتی ہے۔
ماہرین کے مطابق صرف تین منٹ کا فاصلہ ، یہ تو کچھ بھی فاصلہ نہیں ہوا کرتا ۔
قرب قیامت کی نشاندگی کرنے والی یہ گھڑی پہلی بار سال 2015ء میں 11:57سے دومنٹ آگے بڑھی تھی اور اب یہ عظیم حادثے کے قریب ہے ۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا کی جانب سے ہونے والا میزائل تجربہ دنیا کو مزید خوفناک تباہی میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔
ماضی میں 1953ء میں جب یہ گھڑی 11:58پر آئی تھی تو امریکہ اور روس نے ہائیڈروجن بم کے تجربے کئے تھے ۔
ڈومز ڈے کلاک اور انسانی تہذیب کا میل جول
الف ۔سال 2015ء میں آدھی رات ہونے میں 3منٹ باقی رہ گئے ۔خطرناک قسم کی ماحولیاتی تبدیلیاں سامنے آئیں ۔نیو کلیئر پروگرام میں تیزی آئی ۔
ب۔سال 2012ء میں آدھی رات ہونے میں 5منٹ رہ گئے ۔ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خوفناک جھڑپ ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے جس سے ایٹمی جنگ چھڑ جانے کا بھی امکان تھا ۔
ج۔سال 2010ء میں آدھی رات ہونے میں 6منٹ رہ گئے ۔امریکہ اور روس کے درمیان چپلقش کا آغاز ہوا اور دنیا میں کاربن کے اخراج میں اضافہ ہوگیا ۔
د۔سال 2007ء میں آدھی رات ہونے میں 5منٹ رہ گئے ۔دنیا دوسرے ایٹمی دور کے دہانے پر کھڑی تھی ، شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ کیا ۔
ہ۔سال 2002ء میں آدھی رات ہونے میں 7منٹ رہ گئے ۔دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کیساتھ جنگی میدان میں اتر آیا ۔
و۔سال 1995ء میں آدھی رات ہونے میں 14منٹ باقی رہ گئے ۔دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 40ہزار تک پہنچ گئی ۔
ز۔سال 1991ء میں آدھی رات ہونے میں 17منٹ باقی رہ گئے ۔امریکہ اور روس کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہوا اور ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے ایک ٹریٹی بنانے کے معاہدے پر غور کیاجانے لگا ۔
ماخذ

فاتح آپ جلد از جلد اپنی شاعری مکمل کرلیں اور زیک آپ اپنی تحقیق۔ تب تک میں فانٹ سے نبڑ لیتا ہوں۔ دنیا ختم ہونے میں بہت کم وقت باقی ہے! :hurryup:
 

زیک

مسافر
اسوقت صورت حال اتنی ٹینسڈ تھی کہ سائنسدان گھڑیاں درست کرنا بھول گئے
یہ سال میں صرف دو دفعہ باقاعدہ میٹنگ میں گھڑی کا وقت سیٹ کرتے ہیں۔ چونکہ کیوبن میزائل کرائسس چھ ماہ سے کم چلا لہذا انہیں گھڑی کا ٹائم بدلنے کا موقع ہی نہ ملا۔
 
Top