حسان خان
لائبریرین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے جمعے کے روز جمعۂ عظیمہ منایا۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار سے ‘پام سنڈے’ یا کھجوروں کے اتوار سے ہوگیا تھا۔ یہ تقریبات جمعرات کو عروج پر پہنچیں، جب حضرت عیسیٰ کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو ‘جمعۂ عظیمہ’ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان عبادتی اجتماعات کا مقصد دراصل مسیح کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ جمعۂ عظیمہ کے بعد اب ایسٹر یا عید قیامت المسیح (یا عید الفصح) اتوار اکتیس مارچ کو منائی جائے گی۔
منبع
منبع