دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر

جاسم محمد

محفلین

دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر

ویب ڈیسک 23 منٹ پہلے

(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)
کراچی: دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے سبب ان تینوں سروسز سے وابستہ کئی ارب صارفین یہ تینوں سروسز استعمال کرنے سے قاصر ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایک ہی ادارے کی ملکیت تینوں سوشل میڈیا اپیلی کیشن فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی کئی ممالک میں سروسز بند ہوگئیں اور متعدد ممالک میں سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ان سروسز کی فراہمی معطل ہوتے ہی دنیا بھر میں ٹویٹر پر واٹس ایپ WhatsApp# اور فیس بک #facebookdown کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ پر آگئے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ بھئی ۔ کافی دیر سے واٹس اپ پر ایک رابطے میں ناکام ہو رہاتھا ۔ میں سمجھا یہاں کسی وجہ سے بند ہوگیا ۔خیر !
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
 
شکیب

محفلین
شکریہ بھئی ۔ کافی دیر سے واٹس اپ پر ایک رابطے میں ناکام ہو رہاتھا ۔ میں سمجھا یہاں کسی وجہ سے بند ہوگیا ۔خیر !
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
ہمارے بھی کچھ متعلقین کے فون آئے کہ بھئی فون پر ہی تشخیص کر دیں کہ ابھی ابھی واٹس اپ چلنا بند کیوں ہو گیا؟
ہم نے بھی انتہائی تکنیکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا انٹرنیٹ پیکج ختم ہو گیا ہوگا :LOL:
 
آج لوگوں کوجی ایس ایم فون و ایس ایم ایس کی اہمیت کا احساس ہوگا :)
 
Top