اختر شیرانی دنیا میں ترے عشق کا چرچا نہ کریں گے! ۔ اختر شیرانی

فرخ منظور

لائبریرین
دنیا میں ترے عشق کا چرچا نہ کریں گے!
مر جائیں گے لیکن تجھے رسوانہ کریں گے!

قربان کریں گے کبھی دل، جاں کبھی صدقے
تم اپنا بنا لو گی تو کیا کیا نہ کریں گے؟

گستاخ نگاہوں سے اگر تم کو گلہ ہے
ہم دور سے بھی اب تمہیں دیکھا نہ کریں گے

اخترؔ یہ گھٹائیں ، یہ ہوائیں، یہ فضائیں
توبہ کریں اِس حال میں توبہ نہ کریں گے

(اختر ؔشیرانی)​
 

فرخ منظور

لائبریرین
صاحب مزہ نہیں آیا . . . آپ جیسا ذوق رکھتے ہیں اس سے مطابقت نہیں رکھ رہا یہ کلام . .. .

دراصل فیس بک پر اختر شیرانی کے پیج پر مواد کے لیے مجھے اختر شیرانی کے ہر قسم کے کلام کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے بعض اوقات مجھے بغیر انتخاب کے مال اکٹھا کرنا پڑتا ہے۔
 
Top