دنیا میں مل گئے ہو تو جنت میں جائیں کیا؟

راحیل صاحب وہ مردِ مجاہد ہیں جو اس نقار خانے میں کلاسیکی نظریات اور مزاج کا ڈنکا بجانے کی ٹھانے ہوئے ہیں ۔ ان کے لیے دعاے استقامت۔
واہ جی واہ عمدہ کلام ہے۔۔۔نفیس اور شائستہ۔۔۔شیریں۔۔کلاسیک۔بہت سی داد۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو۔۔آمین
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ :flower:
بڑے پیارے پیارے لوگوں سے داد مل رہی ہے۔ شکریہ کہنے سے گزارا ہوتا نظر نہیں آتا۔
بڑے خطرناک شعر کہے ہیں بھائی!
چند چھوٹے خطرناک نکال بھی دیے ہیں۔ :)
آپ کو اس غزل کے جتنے شعر یاد آئے، ادب دوست بھائی کے ساتھ سٹیل ٹاؤن جاتے ہوئے سنائے بھی تھے۔ لیکن غالباً آپ بھی میری طرح دوسروں کے شعر یاد نہیں رکھتے۔ اچھا ہے۔ اچھا ہے!
 
محمداحمد

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے یہ غزل جانی پہچانی تو لگتی تھی لیکن مجھے گمان یہ تھا کہ محفل میں کئی ایک بار دیکھی ہے اس لئے ایسا لگ رہا ہے۔

چند چھوٹے خطرناک نکال بھی دیے ہیں۔

چھوٹے خطرناک :) :)

ویسے بڑے خطرناک اشعار والی غزل سے تو ہم خاموشی سے ہی واپس آگئے اور لگے "اللہ اللہ کرنے"۔ :) کہ اب لیلیٰ لیلیٰ کرتے تھک گئے ہیں۔ :)

:)
آپ کو اس غزل کے جتنے شعر یاد آئے، ادب دوست بھائی کے ساتھ سٹیل ٹاؤن جاتے ہوئے سنائے بھی تھے۔

اُس محفل سے تو پھر یہ بھی یاد آتا ہے کہ ہمیں تو اپنے شعر بھی کم ہی یاد رہتے ہیں۔ :)

ویسے آپ سے سننے کا لطف الگ ہے کسی دن تسلی سے سنوں گا آپ سے۔ :)
لیکن غالباً آپ بھی میری طرح دوسروں کے شعر یاد نہیں رکھتے۔ اچھا ہے۔ اچھا ہے!

ہماری تو ساری ہارڈ ڈسک پہلے فیض و فراز نے اورپھر افتخار عارف اورمصطفیٰ زیدی وغیرہ نے گھیرے رکھی۔ مزید براں کچھ اسپیس فری کرنے کے چکر میں پوری سلیٹ ہی صاف ہوگئی۔ :) :) :)
 
بھئی ہم نے تو یہ خوبصورت کلام شاعر سے خود سنا ہے.
اور یقین کیجئے جتنا خوبصورت یہ کلام ہے اتنا ہی خوبصورت انداز ہے راحیل بھائی کا واہ.. غزل پڑھتے ہوئے آپ کا انداز مکمل طور سے ذہن میں رہا
 
اتنی لاجواب اور شاہکار غزل پہ لفظوں سے داد کیا دیں ؟ لفظ ہے ہی نہیں ۔ سو فوٹوشاپ کا سہارا لیا ہے
2r6cxlx.jpg
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
کہتے ہیں کہ انسان جہاں رہے ایسے اچھے کام کرے کہ اُسے ہمیشہ یاد کیا جائے۔ :)

ایسے ہی اچھے کام کرنے والے ہمارے پیارے دوست تجمل حسین ہیں جو محفل میں سرگوشیاں کرنے کا طریقہ سکھا گئے ہیں اور خود لمبی چھٹیوں پر ہیں۔ آج جب غزنوی صاحب نے سرگوشی کا طریقہ پوچھا تو ہمیں خیال آیا کہ محفل میں کہیں نہ کہیں یہ طریقہ لکھا ہوگا (وجہ یہی تھی کہ ہم پہیہ دوبارہ سے ایجاد کرنے کے حق میں نہیں ہیں :) )۔ بہرکیف تجمل حسین بھائی کا شکریہ کہ جنہوں نے یہ کام پہلے سے کرکے رکھا ہے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے یہ سرگوشی کس طرح لگاتے ہیں طریقہ سمجھا سکتے ہیں اللہ آپکو جزاء دے ۔۔

غزنوی صاحب یہ رہا تجمل بھائی کا سرگوشی کا نسخہ۔ :)
 
کہتے ہیں کہ انسان جہاں رہے ایسے اچھے کام کرے کہ اُسے ہمیشہ یاد کیا جائے۔ :)

ایسے ہی اچھے کام کرنے والے ہمارے پیارے دوست تجمل حسین ہیں جو محفل میں سرگوشیاں کرنے کا طریقہ سکھا گئے ہیں اور خود لمبی چھٹیوں پر ہیں۔ آج جب غزنوی صاحب نے سرگوشی کا طریقہ پوچھا تو ہمیں خیال آیا کہ محفل میں کہیں نہ کہیں یہ طریقہ لکھا ہوگا (وجہ یہی تھی کہ ہم پہیہ دوبارہ سے ایجاد کرنے کے حق میں نہیں ہیں :) )۔ بہرکیف تجمل حسین بھائی کا شکریہ کہ جنہوں نے یہ کام پہلے سے کرکے رکھا ہے۔

غزنوی صاحب یہ رہا تجمل بھائی کا سرگوشی کا نسخہ۔ :)
بہت بہت شکریہ ۔۔۔جزاک اللہ
بہت بہت شکریہ ایک بار پھر۔۔خوش رہیں۔۔
 
فیضان قیصر

محفلین
اچھی ہوئی بری ہوئی، ہونی تو ہو گئی
اب کیا کریں؟ خدا کو کٹہرے میں لائیں کیا؟

واہ واہ راحیل بھائی جیتے رہیئے اور یوں ہی لکھتے رہیئے
 
Top