دنیا میں ہو رہی ہیں جو ہر سو بغاوتیں

الف عین
شکیل احمد خان23
عظیم
محمد عبدالرؤوف
-------------
دنیا میں ہو رہی ہیں جو ہر سو بغاوتیں
در اصل اسلحے کی ہیں ان میں تجارتیں
-----------
سچ ڈھونڈنا جہاں میں ہے کتنا محال اب
ہر اک زبان پر جو ہیں جھوٹی کہاوتیں
--------
اقوام جس بنا پہ تھیں برباد ہو گئیں
اب ہم میں آ گئی ہیں وہ ساری قباحتیں
----------
دیتا ہے وہ رحیم گناہوں کے بعد بھی
آتی نہیں شمار میں رب کی عنایتیں
-------
اپنے ہی جب قریب نہ اپنوں کو لا سکیں
ایسے میں پھیلتی ہیں دلوں میں رقابتیں
--------
لوگوں کا قتل روز کا معمول بن گیا
دنیا میں ہو رہی ہیں ہزاروں ہلاکتیں
----------
انسان کے عروج کا کیسا ظہور ہے
چھوتی ہیں آسمان کو اونچی عمارتیں
------------
ارشد خدا کی راہ پہ چل کر ذرا تو دیکھ
آئیں گی زندگی میں ہزاروں بشارتیں
---------
 

الف عین

لائبریرین
شکیل احمد خان23 اور عظیم آج کل میری کمک کو. نہیں آ رہے ہیں!
الف عین
شکیل احمد خان23
عظیم
محمد عبدالرؤوف
-------------
دنیا میں ہو رہی ہیں جو ہر سو بغاوتیں
در اصل اسلحے کی ہیں ان میں تجارتیں
-----------
ان میں تجارتیں؟ واضح نہیں ۔ شاید مطلب یہ ہے اسلحے کی تجارت کے مقصد سے کمپنیاں /حکومتیں بغاوتوں کو فروغ دے رہی ہیں؟ بیانیہ سے واضح نہیں ہوتا
سچ ڈھونڈنا جہاں میں ہے کتنا محال اب
ہر اک زبان پر جو ہیں جھوٹی کہاوتیں
--------
یہ بھی واضح نہیں، جھوٹی کہاوتوں کا کیا ثبوت ہے؟
اقوام جس بنا پہ تھیں برباد ہو گئیں
اب ہم میں آ گئی ہیں وہ ساری قباحتیں
----------
تھیں برباد ہو.. اچھا بیانیہ نہیں
جن کی بنا پہ قوموں پہ آیا تھا ہر عذاب
یا اس قسم.کا مصرع بہتر ہو گا
دیتا ہے وہ رحیم گناہوں کے بعد بھی
آتی نہیں شمار میں رب کی عنایتیں
-------
یہ مطلب بھی نکل سکتا ہے کہ وہ رحیم گناہ کرکے بھی.... دیتا ہے، شاید "گناہوں کے باوجود" کچھ درست ہو سکے۔ لیکن کس کے گناہ؟
دیتا ہے ہم کو اپنے گناہوں کے باوجود
اپنے ہی جب قریب نہ اپنوں کو لا سکیں
ایسے میں پھیلتی ہیں دلوں میں رقابتیں
--------
وضاحت کی اس میں بھی کمی ہے
لوگوں کا قتل روز کا معمول بن گیا
دنیا میں ہو رہی ہیں ہزاروں ہلاکتیں
----------
دو لخت لگتا ہے
انسان کے عروج کا کیسا ظہور ہے
چھوتی ہیں آسمان کو اونچی عمارتیں
------------
دو لختی سے بچنے کے لئے
چھوتی ہیں آسماں کو جو....
ارشد خدا کی راہ پہ چل کر ذرا تو دیکھ
آئیں گی زندگی میں ہزاروں بشارتیں
---------
درست
 
Top