دنیا کا سب سے بڑا اجتماع:چہلم امام حسینؑ

نگار ف

محفلین
جیسے کہ ؟ نظریات بین المسلمین تھے یا بین المسلم و الکفار؟
بین الحقِ والباطل۔۔۔۔۔۔۔
سادہ الفاظ میں۔۔۔
ایک نظریہ وہ تھا جوجس نظریے کی تبلیغ میں ختمی مرتبت نے اپنی زندگی صرف کی۔۔۔۔
ایک وہ نظریہ تھا جو خود دین کی پیروی کے بجائے دین کو اپنا پیرو بنانا چاہتا تھا۔۔۔
 
عسکری

معطل
بین الحقِ والباطل۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سادہ الفاظ میں۔۔۔
ایک نظریہ وہ تھا جوجس نظریے کی تبلیغ میں ختمی مرتبت نے اپنی زندگی صرف کی۔۔۔ ۔
ایک وہ نظریہ تھا جو خود دین کی پیروی کے بجائے دین کو اپنا پیرو بنانا چاہتا تھا۔۔۔

معاملہ انٹرل ہوا پھر کفر اور اسلام کا نہیں نا ؟ پر وہ بھائی کچھ اور کہہ رہے ہین
 
نگار ف

محفلین
معاملہ انٹرل ہوا پھر کفر اور اسلام کا نہیں نا ؟ پر وہ بھائی کچھ اور کہہ رہے ہین
عسکری بھیّا، آپ مجھے پہلے اک Confusion سے نکالیئے پھر میں جواب دیتی ہوں۔۔۔ مسلمان کسی نظریے کے پیرو کو کہا جاتا ہے یا کسی "ذئی ، قبیلے یا خاندان " کا نام ہے۔۔۔۔ :bulgy-eyes:
 
عسکری

معطل
عسکری بھیّا، آپ مجھے پہلے اک Confusion سے نکالیئے پھر میں جواب دیتی ہوں۔۔۔ مسلمان کسی نظریے کے پیرو کو کہا جاتا ہے یا کسی "ذئی ، قبیلے یا خاندان " کا نام ہے۔۔۔ ۔ :bulgy-eyes:

میرے خیال سے پہلے پہل مسلمان ایک نظریے کے پیروکاروں کو کہا جاتا تھا پھر انہی کے اندر تقسیم در تقسیم کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو کشت وخون جنگیں تباہی نفرت اور تفرقہ لایا ۔ آج کل کے دور میں اساس تو اسی مسلمانیت کو بنایا جاتا ہے پر عمل و فکر اپنے فرقے کی کی جاتی ہے ۔
آج کل اسلام کی کوئی تعریف اور شکل واضع نہیں ہے ۔ کیونکہ ہر ایک گروپ حق پر ہے اور دوسروں کو بھٹکے ہوئے غلط یا کوفر تک کہتا ہے ۔ تو پہلے مسلمان خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا ہیں ۔

Islam_branches_and_schools.svg
 
عسکری

معطل
تو کیا کوئی کافر اسلام کے بھیس میں نہیں آسکتا؟؟؟؟

ایک آدھ بندہ آ سکتا ہے افواج نہین کیونکہ افواج ایک مجموعہ ہے بہت بڑے نمبرز کا ۔ اگر افواج آئیں تو پھر بھیس بدل کر نہین کہا جا سکتا پھر خانہ جنگی کہا جا سکتا ہے ۔
 
حسینی

محفلین
میرے خیال سے پہلے پہل مسلمان ایک نظریے کے پیروکاروں کو کہا جاتا تھا پھر انہی کے اندر تقسیم در تقسیم کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو کشت وخون جنگیں تباہی نفرت اور تفرقہ لایا ۔ آج کل کے دور میں اساس تو اسی مسلمانیت کو بنایا جاتا ہے پر عمل و فکر اپنے فرقے کی کی جاتی ہے ۔
آج کل اسلام کی کوئی تعریف اور شکل واضع نہیں ہے ۔ کیونکہ ہر ایک گروپ حق پر ہے اور دوسروں کو بھٹکے ہوئے غلط یا کوفر تک کہتا ہے ۔ تو پہلے مسلمان خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا ہیں ۔
Islam_branches_and_schools.svg
یہ تو ساری دنیا میں ہوتا ہے۔ انسان صرف اسی نظریے کو مانتا ہے جسے وہ حق سمجھتا ہے۔
کیا یہ فرقہ بندی صرف مسلمانوں میں ہے؟ اور ادیان میں نہیں؟؟
کیا اور نظریات کو ماننے والے حتی دین کو انکار کرنے والے بھی اپنے نظریات میں متحد ہیں؟؟؟؟
 
ہم ساری دنیا کو اس کلیے کے نیچے لے آئیں تو پھر اسلام کی انفرادیت اور حقانیت پر چوٹ پڑے گی ۔ اس طرح اگر سارے ایک جیسے ہیں تو پھر اسلام ہی کیوں پھر آدمی بدھ مت کو کیوں نا مانے ؟ انسان کے ماننے اور نظریہ سچ ہونے میں بہت فرق ہے ۔ فرقہ بندی بہت ہے کئی مذاہب میں اس طرح اسلام ان کو باطل کہتا ہے تو پھر اسلام خود بھی ویسا ہے اس کا مطلب؟
 
حسینی

محفلین
ایک آدھ بندہ آ سکتا ہے افواج نہین کیونکہ افواج ایک مجموعہ ہے بہت بڑے نمبرز کا ۔ اگر افواج آئیں تو پھر بھیس بدل کر نہین کہا جا سکتا پھر خانہ جنگی کہا جا سکتا ہے ۔
العوام کالانعام۔ عوام بیچاری کو تو ہمیشہ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
کیا افواج جب بن جائے تو وہ دھوکہ نہیں کھا سکتے؟؟ بات پھر وہی آجاتی ہے اکثریت یا افواج معیار نہیں ہے۔
 
پر مجھے لگتا ہے یہ معاملہ مسلانوں کا اپنا تھا اور اس سے پہلے ہی ان دونوں خاندانوں کے درمیان چپکلس تھی جو یہ رنگ لائی
 
نگار ف

محفلین
میرے خیال سے پہلے پہل مسلمان ایک نظریے کے پیروکاروں کو کہا جاتا تھا پھر انہی کے اندر تقسیم در تقسیم کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو کشت وخون جنگیں تباہی نفرت اور تفرقہ لایا ۔ آج کل کے دور میں اساس تو اسی مسلمانیت کو بنایا جاتا ہے پر عمل و فکر اپنے فرقے کی کی جاتی ہے ۔
آج کل اسلام کی کوئی تعریف اور شکل واضع نہیں ہے ۔ کیونکہ ہر ایک گروپ حق پر ہے اور دوسروں کو بھٹکے ہوئے غلط یا کوفر تک کہتا ہے ۔ تو پہلے مسلمان خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا ہیں ۔

Islam_branches_and_schools.svg
یہی حقیقت ہے اسلام ایک نظام کا نام ہے، اس نظام میں انڈورسمنٹ کو روکنے کیلئے کنبہ رسول ص نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ورنہ تو قاری قرآن اور حافظ قرآن لشکر یزید میں بھی تھے، مگر کوئی ناطق قرآن نہیں تھا۔۔۔۔
فلسفہ کربلا کی بنیاد توحید الٰہی کی سربلندی ہے۔۔۔ کچھ نے کربلا کی پیروی رسماَ جاری رکھی ہے جس طرح سے رسمی و رسوماتی عبادتیں اسلام کے ارکان کے طور پہ ادا کی جاتی ہیں۔۔۔

نہ مساجد نہ مدرسہ نہ فلسفہ نہ اصول
دلیل حق کیلئے بس حسین علیہ السلام کافی ہے۔۔۔
 
حسینی

محفلین
ہم ساری دنیا کو اس کلیے کے نیچے لے آئیں تو پھر اسلام کی انفرادیت اور حقانیت پر چوٹ پڑے گی ۔ اس طرح اگر سارے ایک جیسے ہیں تو پھر اسلام ہی کیوں پھر آدمی بدھ مت کو کیوں نا مانے ؟ انسان کے ماننے اور نظریہ سچ ہونے میں بہت فرق ہے ۔ فرقہ بندی بہت ہے کئی مذاہب میں اس طرح اسلام ان کو باطل کہتا ہے تو پھر اسلام خود بھی ویسا ہے اس کا مطلب؟
اور ادیان کو فرقہ بندی کی وجہ سے باطل نہیں کہتے۔ بلکہ ان کے نظریا ت کی وجہ سے۔
اب اگر کوئی اسلامی فرقہ بھی ایسا ہے جس کے نظریات ٹھیک نہ ہوں تو اسلام اسے ٹھیک کب کہتا ہے؟؟
اب فرقہ بندی نہ ہونا بھی حق کا معیار نہ ہوا۔
 
حسینی

محفلین
پر مجھے لگتا ہے یہ معاملہ مسلانوں کا اپنا تھا اور اس سے پہلے ہی ان دونوں خاندانوں کے درمیان چپکلس تھی جو یہ رنگ لائی
تو پھر ایک خاندان کے بزرگان نے دوسرے خاندان کے بزرگوں کے ہاتھوں بیعت کیوں کی؟؟
کیا اس وقت چپقلش ختم ہو گئی تھی؟؟
 
منصور مکرم

ہاں اس وقت ختم ہوگئی تھی ،لیکن چپلقش ختم کرانے والے کو نہیں چھوڑا گیا ،بلکہ اسکو زہر دیا گیا۔اسی طرح معاملہ زیادہ سنبھلا نہیں تھا کہ پھر بگڑ گیا۔
 
منصور مکرم

محفلین
مسئلہ اسلام و کفر کا نہیں تھا ،بلکہ مسئلہ زیادہ حقدار و کم حقدار کا تھا۔
لیکن اس میں بھی مصالحت ہو سکتی تھی،اگر بعض شریر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نہ کرتے ،اور نرمی کا معاملہ کرتے نیز بعض اپنے وعدوں سے نہ پھر جاتے،اور عین موقع پر ال رسول :pbuh: کو تنہا نہ چھوڑتے۔
 
یہ کم حقدار کون تھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مصالحت کیسے ہو سکتی تھی؟؟؟؟ کیا سراپا حق سراپا َ باطل، نفاق، جھوٹ، َ ظالم، فاسق کی بیعت کر سکتا تھا؟؟
 
سویدا

محفلین
چہلم امام حسین کا اجتماع یقینا بہت بڑا ہوتا ہوگا لیکن کثرت تعداد کبھی بھی معیار حق کی دلیل نہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ امام حسین حق پر نہ تھے
ان کی حقانیت کے ثبوت کے لیے کسی مجمع کی ضرورت نہیں
ویسے میرا ایک سوال ہے جسے کسی مذہبی فرقہ ورانہ تناظر میں نہ لیا جائے اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ یہ چہلم کا کیا مقصد ہوتا ہے خواہ وہ کسی کا بھی ہو
چہلم کا کیا پس منظر ہے اس بارے میں کوئی رہنمائی فرمائے
 
قیصرانی

لائبریرین

بنیادی طور پر چہلم سے مراد چالیس روز ہے یعنی جب وفات کو چالیس روز گذریں تو اسے چہلم کہا جاتا ہے۔ مذہبی اعتبار سے تو نہیں جانتا لیکن سماجی اعتبار سے اسے خاصی اہمیت حاصل ہے۔ بلکہ تدفین کے بعد سب سے پہلا بڑا "اجتماع" یہی ہوتا ہے
تاہم اس بارے میں اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں کہ شہید کا چہلم ہونا چاہیئے یا نہیں کیونکہ شہید انتقال کے مرحلے سے نہیں گذرتا بلکہ زندہ و جاوید ہوتا ہے جس کی حیات اور رزق کا وعدہ اللہ پاک نے کیا ہے
 
سویدا

محفلین
سماجی اعتبار سے خاص چالیس دن ہی کو کیوں اہمیت حاصل ہے کوئی تو عقلی توجیہ ہوگی اس کی ؟؟؟؟
 
Top