دنیا کا سب سے بڑا فراڈ: انسان کا چاند پر اُترنا!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
کوئی اس بات پر یقین کرتا ہے یا نہیں کہ امریکی چاند تک پہنچ گئے ہیں، اس سے امریکیوں کو کوئی درد سر نہیں، وہ اپنا کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، محمدص کے افکار کہ علم حاصل کرنے کے لیے چین تک جاؤ پر عمل کرتے رہیں گے۔

اور ہم لوگوں حسب معمول لکیر کے فقیر بن کر فضول مباحث میں پڑیں رہیں گے۔ جب بارویں سنچری میں انگریز نئے نئے قسم کےایجادات کررہے تھے جس میں ہتھیار بھی شامل تھے، تو اس وقت بھی ہم اسی بحث میں لگے تھے کہ سائنس اور انگریزی سیکھنا جائز یا حرام ۔ انگریز نے جب آدھی دنیا سے اسلام کا بوریا بستر لپیٹا تب ہمیں احساس ہوا کہ علم کے معاملے میں تو ہم خواب خرگوش میں ہیں لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام کا نہیں ، مسلمانوں کا۔
 
arifkarim

معطل
آپ کو علم ہے کہ چاند پر ہوا نہیں ہے اور اس کی کشش ثقل بھی زمین سے انتہائی کم ہے۔

بالکل، اسلئے شاید خلابازوں کی پھونکوں سے وہ امریکی جھنڈا لہرہا رہا تھا:thumbsdown:
زمین کے مقابلے میں چاند کی کشش ثقل 6 گنا کم ہے۔ اسکے باوجود اگر خلابازوں کی چھلانگوں کا معائنہ تیز رفتار فوٹیج میں‌کیا جائے، تو وہ بعینہٖ زمین پر دوڑتے نظر آتے ہیں۔
ناسا کا خیال تھا کہ فوٹیج کی اسپیڈ ۵۰ فیصد کم کرنے پر کشش ثقل کی کمی کا ایفکٹ پیدا ہوگا۔ لیکن انکی یہ چال کارگر ثابت نہ ہوئی جب ریکارڈنگ کے دوران ایک خلاباز پھسل گیا، اور اسکو اٹھاتے وقت پس منظر میں چھپی سہارا دینے والی تاریں ظاہر ہو گئیں!:biggrin:
نیز مجھے سب سے زیادہ شبہات ملٹی پل سائے والی تصاویروں پر ہیں۔ جسپر ایک نامور فوٹوگرافر بھی پریشان ہے!
 
arifkarim

معطل
کوئی اس بات پر یقین کرتا ہے یا نہیں کہ امریکی چاند تک پہنچ گئے ہیں، اس سے امریکیوں کو کوئی درد سر نہیں، وہ اپنا کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، محمدص کے افکار کہ علم حاصل کرنے کے لیے چین تک جاؤ پر عمل کرتے رہیں گے۔

اور ہم لوگوں حسب معمول لکیر کے فقیر بن کر فضول مباحث میں پڑیں رہیں گے۔ جب بارویں سنچری میں انگریز نئے نئے قسم کےایجادات کررہے تھے جس میں ہتھیار بھی شامل تھے، تو اس وقت بھی ہم اسی بحث میں لگے تھے کہ سائنس اور انگریزی سیکھنا جائز یا حرام ۔ انگریز نے جب آدھی دنیا سے اسلام کا بوریا بستر لپیٹا تب ہمیں احساس ہوا کہ علم کے معاملے میں تو ہم خواب خرگوش میں ہیں لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بالکل۔ اور جب مغربیوں نے پوری دنیا پر جبراً یا سیاسی سازش کے تحت اپنا معاشی اور سماجی نظام ٹھونسا، اُسوقت بھی ہم یہ سوچ رہے تھے کہ آیا انکی پیروی کریں یا ’’اسلامی‘‘ طرز معاشرت قائم رکھیں۔ فی الوقت اسی شش و پنج کا شکار ہیں۔ :)
جہاں تک چاند پر قدم رکھنے کے دھوکے کا تعلق ہے۔ تو اس سے نہ تو ہمیں اور نہ ہی امریکیوں کو کوئی فرق پڑتا ہے۔ البتہ اس سے ’“حقیقت‘‘ اور ’’سچ‘‘ کو ضرور فرق پڑتا ہے۔ جو قوم ۹ / ۱۱ جیسے ڈرامے کروا کر سب کو الو بنا سکتی ہے۔ اسکے پول کھولنے میں مجھے کوئی قباحت نہیں ہے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top