دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون صرف251 روپئے میں

نایاب

لائبریرین
یہ جواب تیس جون تک سامنے آ جائے گا ۔
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ نریندر مودی کے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ پروگرام اور ملک میں صنعتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیئے " میک ان انڈیا " کے منصوبے کامیابی کی جانب رواں ہیں ۔ اور اس وقت خلیجی مارکیٹ میں سخت مقابلے کے بعد اپنی مصنوعات کی تجارت " موبائل فونز ۔ کمپیوٹر اور الیکٹرانکس پارٹس الیکٹرک کا سامان اور گھریلو استعمال کی اشیاء کے معیاری ہونے کے باعث کامیاب ہو چکی ہے ۔۔۔۔۔
چائنہ کی نسبت انڈین میڈ " قیمت بھی معیار بھی " مناسب زیادہ پسند کیئے جا رہے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
سستا سمارٹ فون فراہم کر کے مارکیٹ کافی بڑھائی جا سکتی ہے۔ جس قیمت کا دعوی کیا جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ نقصان پر فون بیچا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کمپنی نقصان کہاں سے پورا کرے گی۔
 
افضل حسین

محفلین
اک وقتی مارکیٹنگ گمک لگ رہاہے- کمپنی کا کہنا ہے میک ان انڈیا کے تحت مرکزی حکومت اسے بھر پور مدد دے رہی ہے-
 
محمد وارث

لائبریرین
سستا سمارٹ فون فراہم کر کے مارکیٹ کافی بڑھائی جا سکتی ہے۔ جس قیمت کا دعوی کیا جا رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ نقصان پر فون بیچا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کمپنی نقصان کہاں سے پورا کرے گی۔
سب سے پہلے تو کروڑوں کے مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ بجٹ کی بچت سے۔ اسی ایک خبر سے ان کا نام پورے ہندوستان اور دنیا میں پھیل گیا ہوگا جس کے لیے نہ جانے کتنا خرچ کرنا پڑتا۔ اور یہ مہنگے فون بھی بناتے ہونگے، اس پراڈکٹ سے ان کا مارکیٹ شیئر بھی بڑھے گا اور دوسرے فون اس نقصان کا حصہ برداشت کریں گے۔کچھ عرصے کے بعد یہ "پروموشن" ختم کر کے، اسی کو ریگولر قیمت پر بیچیں گے، بڑ ے مارکیٹ شیئر اور پریزنس کے ساتھ۔
 
انڈیا کی موبائل کمپنی رنگ بیل نے دنیا کا سب سے سستا انڈرائڈ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا دعوی کیا ہے.

کچھ فیچرج
4,انچ اسکرین
1.3GHz کواڈ کور پروسیسر
3.2mp کیمرہ
1450ایم ایچ بیٹری

ربط

برائے کرم جہاں سے بک ہو سکتا ہے مجھے بھی بتائیے میں پاکستان منگوا لیتا ہوں۔ زیادہ سے زیادہ خرچ میرے خیال کے مطابق 1000 روپے ہوگا ؟
 
سب سے پہلے تو کروڑوں کے مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ بجٹ کی بچت سے۔ اسی ایک خبر سے ان کا نام پورے ہندوستان اور دنیا میں پھیل گیا ہوگا جس کے لیے نہ جانے کتنا خرچ کرنا پڑتا۔ اور یہ مہنگے فون بھی بناتے ہونگے، اس پراڈکٹ سے ان کا مارکیٹ شیئر بھی بڑھے گا اور دوسرے فون اس نقصان کا حصہ برداشت کریں گے۔کچھ عرصے کے بعد یہ "پروموشن" ختم کر کے، اسی کو ریگولر قیمت پر بیچیں گے، بڑ ے مارکیٹ شیئر اور پریزنس کے ساتھ۔

واہ کیا خوب تجزیہ کیا۔
 
انڈیا میں پہلے ایک روپے کا فون بھی چلا تھا شاید
پاکستان میں بھی زونگ نے فراہم کیا تھا
اس میں سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر کے 1900 کا فون تھا اور 1899 کا بیلنس آپ کو کئی ماہ کی قسطوں میں ملتا تھا اور موبائل کی قیمت ایک روپیہ بچ جاتی تھی :) :) :)
یہ بھی کہیں وہی چکر تو نہیں
ہاہاہاہا
 
فاتح

لائبریرین
الہلال بھائی مجھے پاکستان جانا ہے دو تین سمارٹ فونز کی فرمائش آئی ہے اگر یہ بات سچ ہے تو دل کر رہا ہے یہ فون ہی دے کر جان چھڑوا لوں 3 دینار میں دو فون اور کیا چاہیے مجھے
اب اس سے سستی صرف خاموشی
6 فروری کو اپنے آبائی علاقے سے واپسی پر راولپنڈی میں پیرودھائی سٹینڈ میں کچھ دیر رکنا پڑا۔ وہاں بےنام سمارٹ فون ساڑھے 4 انچ سکرین بمعہ چارجر، ہیڈ فون اور ڈبہ پیک میں صرف مبلغ 2 ہزار روپے میں دستیاب تھے وہ بھی ٹھیلوں پر:battingeyelashes: اور مخلوق بڑے ذوق وشوق سے خرید بھی رہی تھی۔
سودا یہ بھی مہنگا نہیں رہنا:cool2:
 
Top