مغزل
محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکاۃ
دنیا کی سب سے بدترین قوم کے نام سے بننے والی اس ویب سائٹ کا میں نے ایک ایک لفظ پڑھا ہے۔
اس نے مجھے بڑا متاثر کیا۔www.WorstNation.com اس انوکھی ویب سائٹ جس کے بنانے والوں
نے اس کا تعارف یوں پیش کیا ہے:
اقتباس:
ہمارے بارے میں جان کر آپ کیا کریں گے؟ بہتر ہو گا کہ آپ ہماری اصلیت کو جانیں، جو ہم نے اس ویب سائٹ کے مختلف صفحات میں کھول کھول کر بیان کر دی ہے۔
اگر اس کے باوجود آپ ہمارے بارے میں مزید کچھ جاننے کے خواہشمند ہیں تو آپ ہم سے بڑے بیوقوف ہیں، تبھی تو آپ کے لئے ہماری اصلیت جاننے کی بجائے محض ہمارا ظاہری تعارف جاننا ضروری ہے۔
اتنا بتائے دیتے ہیں کہ بدترین قوم کی صورت میں پیش کردہ ہر آرٹیکل کو ہم نے بنیادی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا ہے:
* پہلے حصہ کیونکہ کے ذیل میں موجود سرخ خانے میں اپنے بدترین قوم ہونے کی دلیل پیش کی جاتی ہے۔
* دوسرے حصہ جیسا کہ کے تحت موجود سفید خانے میں قومی طرز عمل کی مختلف مثالوں کی مدد سے اس کی مزید وضاحت کی گئی ہے تاکہ کوئی دوسری قوم ہمارے مقابلے میں آنے کا دعوی نہ کر سکے۔
* اور تیسرے حصہ حالانکہ کے ذیل میں موجود سبز خانے میں اسلام اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں ان قومی تعلیمات کو پیش کیا گیا ہے جن پر عمل کی صورت میں ہم بدترین کی بجائے بہترین قوم بن سکتے ہیں۔
اگر آپ ایک سنجیدہ شخص ہیں تو شاید آپ کو ہماری یہ کوشش اچھی نہ لگے، چنانچہ واضح ہو کہ یہ ویب سائٹ ہماری قوم کے صرف ان غیرسنجیدہ لوگوں کے لئے ہے جو حالانکہ میں لکھے پیغام کو پڑھنا اور اس پر عمل کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
یہ بھی واضح ہو کہ ہم نے تو بدترین قوم نامی اس ویب سائٹ کی مدد سے اپنا غصہ نکالنے کی بساط بھر پوری کوشش کی ہے تاکہ کسی طرح یہ متعدی مرض قوم کے دوسرے افراد تک بھی پہنچے اور سب مل جل کر اپنے اندر ایک ایسا انقلاب پیدا کریں کہ ہمیں نہایت مسرت کے ساتھ اس ویب سائٹ کو بند کرتے ہوئے بہترین قوم کے نام سے ایک نئی ویب سائٹ جاری کرنا پڑے۔
ویب سائٹ پر موجود مواد اگر آپ کے شایانِ شان نہیں یا آپ خود کو اس قوم کا فرد نہیں سمجھتے یا کسی بھی اچھی یا بری وجہ سے آپ کو ہماری کوئی تحریر ناگوار محسوس ہوئی ہو تو براہ مہربانی اس ویب سائٹ پر مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے اسے فوراً بند کر دیں اور کوئی ڈھنگ کا کام کریں۔
آپ بھی اپنی رائے دیں۔۔ میرے خیال میں۔۔
دنیا میں مشکل ترین کام خود پر ایمانداری سے تنقید کرنا ہے۔
اور میرا خیال ہے اس ویب سائٹ کے بانی اراکین نے یہ مشکل ترین کام انتہائی ایمانداری سے کرڈالا ہے۔
ہمیں اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر اس سچ کو تسلیم کرکے اپنی اصلاح کی طرف قدم اٹھانا ہوگا۔
پاکستانی تو ہوتے ہی ایسے ہیں۔
ہوا جو پاکستانی تو ایسا کیوں نہ کرتا؟
ایسے جملے اکثر سننے کو ملتے رہتے
حتی کہ بعض اوقات پاکستانی ہونا گالی قرار پاتا ہے
مگر پاکستانیوں کی ان بری عادات کا حل کوئی نہیں سوچتا اس ویب سائٹ میں مجھے یہی بات اچھی لگی کہ روزمرہ گفتگو میں جس جس طرحسے ہم پاکستان کو کوستے ہیں وہ سارے جملے لکھ کر بعد میں ان کے حل کی طرف لانے کی کوشش کی گئی ہے منفرد انداز ہے منفی بات سے آغاز کر کے مثبت نتیجہ نکالنا واقعی بڑا مشکل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہ شکریہ : بنتِ حوا، نعیم رضا اور حماد صاحب