دنیا کی سب سے جھوٹی عورت

بھلکڑ

لائبریرین
گرمیوں کی لُو سے بھری ایک دوپہر تھی جب وہ اسکول سے گھر لوٹا ، گھر میں ڈاخل ہوتے ہی اسے محسوس ہو ا جیسے ماں کے چہرے کا رنگ ایکدم تبدیل ہو گیا۔​
ماں اسے دیکھ کر مسکرائی اور کہا جلدی سے کپڑے بدل لو میں کھانا کھا لیتی ہوں۔​
جب وہ بیدلی سے کپڑے بدل کر آیا تو سامنے سبزی یا دال کی جگہ کچھ اسکی پسندیدہ ڈش ، ایک پیالی میں میٹھا اور گلاس میں ستّو موجود تھا۔​
اس نے پوچھا امی آج اتنا کچھ؟خیریت تو ہے؟​
ماں نے کہا ہاں آج مہمان آئے تھے اس لئے سب بنایا ۔​
اس نے کہا ، آپ بھی آجائیں۔​
ماں بولی ،"میں نے مہمانوں کے ساتھ مل کر پیٹ بھر کر کھا لیا تھا اب تو پانی پینے کی جگہ بھی نہیں ، تم کھاؤ نا ٹھنڈا ہو جائے گا۔یہ کہہ کر ماں پھر سے کچن میں چلی گئی"​
وہ روز منہ بنا کر کھاتا تھا لیکن آج پسند کا کھانا دیکھ کر جلدی جلدی سب چٹ کر گیا ۔ برتن اُٹھا کر وہ جیسے ہی کچن میں داخل ہوا تو اُس نے دیکھا کہ "دُنیا کی سب سے زیادہ جھوٹی عورت فرش پر بیٹھی کئی دنوں کی باسی روٹی کو پانی میں ڈبو ڈبو کر کھا رہی تھی۔"​
ایک بڑے آدمی کی ڈائری سے چند سطریں ، جسے دُنیا تو چھوٹا آدمی کہتی ہے لیکن اس کی ماں تو۔۔۔۔۔۔۔۔​
(ذیشان رضا خان)
 

بھلکڑ

لائبریرین
بھلکڑ بھائی آپ سچ مچ بھول جاتے ہیں ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوئے یہ دھاگہ نیرنگ خیال بھائی نے شروع کیا تھا ۔آپ کے جذبہ کی قدر دیکھ تو لیا کیجئے ۔محفلین کو کچھ نیا دیجئے تو سب کا فائدہ ہو ۔خیر نیرنگ بھائی والے دھاگہ کا ربط یہ ریا :http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دنیا-کی-سب-سے-جھوٹی-عورت.63381/
نہیں بھائی میں نے نہیں دیکھا تھا۔
بتانے کےلئے شکریہ
اور اب یہ بھی بتا دیں کہ اس دھاگے کا کیا کِیا جائے۔۔۔۔؟
 
گرمیوں کی لُو سے بھری ایک دوپہر تھی جب وہ اسکول سے گھر لوٹا، گھر میں داخل ہوتے ہی اسے محسوس ہوا جیسے ماں کے چہرے کا رنگ ایکدم تبدیل ہو گیا۔
ماں اسے دیکھ کر مسکرائی اور کہا، جلدی سے کپڑے بدل لو میں کھانا لاتی ہوں۔
جب وہ بے دلی سے کپڑے بدل کر آیا تو سامنے سبزی یا دال کی جگہ کچھ اسکی پسندیدہ ڈش، ایک پیالی میں میٹھا اور گلاس میں ستّو موجود تھا۔
اُس نے پوچھا امی آج اتنا کچھ؟ خیریت تو ہے؟
ماں نے کہا، ہاں مہمان آئے تھے اس لئے یہ سب بنایا۔
اُس نے کہا، آپ بھی آ جائیں۔
ماں بولی،"میں نے مہمانوں کے ساتھ کھا لیا تھا اب تو پانی پینے کی جگہ بھی نہیں، تم کھاؤ نا ٹھنڈا ہو جائے گا" یہ کہہ کر ماں پھر سے کچن میں چلی گئی۔
وہ روز منہ بنا کر کھانا کھاتا تھا لیکن آج پسند کا کھانا دیکھ کر جلدی جلدی سب چٹ کر گیا۔ برتن اٹھا کر وہ جیسے ہی کچن میں داخل ہوا تو اُس نے دیکھا کہ "دُنیا کی سب سے زیادہ جھوٹی عورت فرش پر بیٹھی کئی دنوں کے بھوکوں کی طرح باسی روٹی کو پانی میں ڈبو کر کھا رہی تھی۔"

ایک بڑے آدمی کی ڈائری سے چند سطریں، جسے دنیا تو چھوٹا آدمی کہتی ہے لیکن اسکی ماں تو ۔۔۔ ۔

بشکریہ فیس بک
بہت اچھوتی اور پر اثر
شاد و آباد رہیں
 
Top