گئے زمانے کی بات ہے کہ دیوانہ وار انٹرنیٹ پر بلند ترین عمارات کے بارے میں معلومات کے لیے آوارہ گردی کرتا پھرتا تھا اور اب بھی اس شوق میں زیادہ کمی واقع نہیں ہوئی البتہ دیوانگی میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے
خیر تعبیر! آپ کا بہت شکریہ اتنی خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کا لیکن بہتر ہوتا اگر آپ ان عمارات کا نام یا ان کے بارے میں کوئی ربط بھی فراہم کر دیتیں۔ بہرحال میں ان میں سے چند عمارات کے بارے میں بتا دیتا ہوں اوپر سے نیچے کی طرف پہلے ٹاور کے بارے میں کچھ بتانے کی ضرورت ہی نہیں "
ایفل ٹاور" اس کے نیچے "
برج العرب، اس کے نیچے ہے "
جن ماؤ ٹاور، پھر ہے جناب امریکہ کے شہر شکاگو کا "
سیئرز ٹاور، پھر باری ہے کوالالمپور کے مشہور "
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز، اس کے نیجے جس خیالی عمارت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اس کے بارے میں علم نہیں البتہ اگلی پوسٹ میں پیش کی گئی عمارت "
تائی پے 101 ہے۔ پھر ایک خاکہ چھوڑ کر اور ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے نیویارک میں
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ مجوزہ "
فریڈم ٹاور۔ پھر ایک نامعلوم عمارت چھوڑ کر دبئی میں تعمیر ہونے والی دنیا کی بلند ترین عمارت "
برج دبئی ہے۔ آخری عمارت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا
تو محترمہ یہ ہے آپ کی پیش کردہ عمارات اور آپ تمام ناموں پر کلک کر کے اردو میں ان کے مضامین بھی دیکھ سکتی ہیں۔