دنیا کے حیرت انگیز ساحل

سید رافع

محفلین
کنڈ ملیر بیچ پاکستان صاف ستھرا ہے لیکن جیسا نتھرا نتھرا پانی فلپائن کے ال نیڈو بیچ کا ہے اور جیسی سفید مٹی اور پہاڑیوں کا سحر وہاں ہے کنڈ ملیر میں نہیں۔ یا شاید ابھی تک ہمارے ساحلوں کے کسی انت فوٹو گرافر نے تصویر نہیں کھینچی۔ :)

9-Devils-Point-Karachi.jpg


بلوچستان کے بعض ساحل بہت صاف ستھرے ہیں لیکن کوئی تعمیر اور سیاحت کا بندوبست نہیں۔ اب تو خیر حالات بھی ایسے نہیں کہ کوئی بلوچستان رخ کرے۔
8-Kund-Malir-Beach-Balochistan.jpg

Jiwani Beach – Balochistan

2-Pasni-Beach.jpg

West Bay Beach – Balochistan


3-Astola-Beach-Balochistan.jpg

Pasni Beach – Balochistan


5-Gawadar-Harbor-Balochistan.jpg

Lasbela Beach – Balochistan
 
529861_121350_FULLSTORY_IMAGES.jpg

سمندر کی لہروں کا شور، ٹھنڈی ہوا اور پرسکون ماحول ، یہ سب ساحل کو تفریح کا بہترین مقام بنا دیتے ہیں۔دنیا میں چند ایسے ساحل ہیں جن کی خوبصورتی دیکھ کر انسانی آنکھ دنگ رہ جائے۔
چن کو ٹیرے، اٹلی
529861_1612001_updates.JPG
اٹلی کا ’چن کو ٹیرے‘ نامی ساحل جس کا ذکر مشہور اطالوی شاعر ڈینٹ نے اپنی شاعری میں بھی کیا ہے ، ڈینٹ مزاحیہ شاعری کے لئے مشہور ہیں۔چن کو ٹیرے اطالوی لفظ ہے جس کا مطلب پانچ زمینیں ہیں۔اس ساحلی پٹی پر پانچ گاؤں ہونے کی وجہ سے اس کو ’ چن کو ٹیرے کہا جاتا ہے۔
ٹر کوئز، ترکی
529861_87854_updates.JPG
ترکی کے جنوبی مغربی کنارے کے ساتھ ’ ٹرکوئز ‘ نامی ساحل ہے جو خلیج پر مشتمل ہے۔مناسب آب و ہوا، گرم سمندر، پہاڑی سلسلے، حیرت انگیز قدرتی مناظر کی وجہ سے ترکی کا یہ ساحل قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سیاحتی مقام قرار دیا جاتا ہے۔

بگ سر، کیلیفورنیا
529861_4604547_updates.JPG
کیلیفورنیا کا علاقہ بگ سر وہیل مچھلیوں کو قریب سے دیکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر حالیہ برسوں میں قحط سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات نے اس ساحلی خطے کو نقصان پہنچایا ہے اور سمندر میں وہیل مچھلی کے نظر آنے کے واقعات میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اینٹرم، شمالی آئر لینڈ
529861_7687133_updates.JPG
یہ ساحل 40000 سے زائد انٹسل بند بیسالٹ کالم پر مشتمل ہے۔ یہ مقام سیاحت کے حوالے سےسب سے زیادہ مقبول ہے,2005 ء میں آئرلینڈ کو بہترین جگہوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
مالا بار، بھارت
529861_5046723_updates.JPG
’’مالا بار‘‘ دو مختلف زبانوں ملیالم اورقدیم ادوار میں عرب میں بولی جانے والی سومیٹک زبان کے دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ ملیالم زبان میں لفظ ’’مالا‘‘ کے معنی ہیں’’ پہاڑی‘‘ اور عرب کی قدیم ترین زبان میں’’بار‘‘ سے مراد ’’ خطہ زمین‘‘ہے۔مالا بار کا ساحل کئی صدیاں قبل ہندوستانی مصالحہ جات کی بحری تجارت کا مرکز بنا۔ قدیم زمانے میںیہ دولت مند بندرگاہوں کے لئے جانا جاتا تھا۔

اسکیلیٹن کوسٹ،نیمبیا
529861_9900423_updates.JPG
یہ ساحل نرم ریت اور بڑی تعداد میں چٹانوں کی وجہ سے مشہور ہے، یہ ایسا مقام ہے جہاں سی لائن( سمندر کے شیر) کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔
گریٹ اوشن روڈ، آسٹریلیا
529861_5704995_updates.JPG
گریٹ اوشن روڈ آسٹریلیا میں سیاحوں میں مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے اطراف میں بے حد خوبصورت مناظر اور سدرن اوشن کے کنارے چٹانوں کی عجیب اشکال سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ ہفتے کو یہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند رہی جبکہ عمومی طور پر سال کے اس حصے میں یہ بہت مصروف ہوتی ہے۔
این اے پالی ، ہوائی
529861_2180691_updates.JPG
امریکی ریاست ہوائی کا ساحل ہالی وڈ کی مشہور ترین فلمیں’جراسک پارک‘ اور’جراسک ورلڈ‘ کی عکس بندی کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے شاندار پہاڑ، آبشار، ساحل سمندر قابل دید ہیں۔
اینڈامین، تھائی لینڈ
529861_5849107_updates.JPG
اگرچہ یہ ساحل تھائی لینڈ کے جنوبی مغربی کنارے سے زیادہ منسلک ہے مگر یہ میانمار اورشمالی ملائیشیا تک پھیلا ہوا ہے۔

بیگل چینل، ارجنٹینا
529861_4934_updates.JPG
اس کا نام شاہی بحریہ جہاز کے نام پر رکھا گیا ہے، ایک انگریز ماہر حیاتیات ڈارون نے 1831 میں صرف 22سال کی عمر میں بیگل پر دنیا کے گرد سفر کا آغاز کیا تھا۔
ڈلمیشن، کروشیا
529861_3054819_updates.JPG
یہ دنیا کا سب سے شاندار سمجھا جانے والا ساحل ہے۔ڈلمیشن کےساحلی خطے پرایک جیسے گھروں کاشہر، پتھریلے ساحل پھیلے ہوئے ہیں ،یہاں رومن کے کھنڈرات بھی محفوظ ہیں۔
راجہ امپت، انڈونیشیا
529861_9132472_updates.JPG
یہاں دیڑھ سو سے زائد چھوٹے چھوٹے جزائر اس کو دنیا میں منفرد بناتے ہیں۔

الاسکا کا ساحل
529861_3000270_updates.JPG
الاسکا کے خلیج پر حیرت انگیز برفانی تودے اور پگھلتے گلیشیئرز کی وجہ سے مشہور ہے۔

کوسٹا ورڈی، برازیل
529861_5614049_updates.JPG
اس ساحل کے اطراف میں بے شمار ہرے بھرے جنگلات ہیں جس کی وجہ سے اسے گرین کوسٹ یعنی ہرا ساحل بھی کہا جاتا ہے۔
لنک
ہوائی میں تو مصاحبے کے دوران آپ ہمارے ساتھ تھے اب کسی اور ساحل پر مصاحبے کا پروگرام بناتے ہیں :)
 
Top