دنیا کے دس انتہائی خطرناک جانور

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا انگلش کا ترجمہ نہیں ہوتا اردو میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷
بھئی ہوتا تو یقیناً ہے لیکن میں سمجھا آپ کو ضرورت نہیں ہو گی:)۔ویسے بھی ترجمہ کرنا میں ایک بسیط کام سمجھتا ہوں۔کافی وقت اور توانائی طلب ہو گااگر کیا جائے۔۔
 
کچھ معلومات ادھوری ہیں یا نامکمل، جیسا کہ کارپٹ وائپر، شارک کے بارے معلومات، جیلی فش کا انسان کو "قتل" کرنا، جبکہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے اور انسانی فعل ہے
تاہم معلوماتی دھاگہ ہے :)
زیادہ لمبی تفصیل سے لوگ اکتا بھی جاتے ہیں۔
 
حضرتِ انسان کو تو آپ بھول ہی گئے۔۔۔۔۔
یہ لیجئے انسانیت کا تازہ ترین دشمن ۔ اسرائیلی وزیر اعظم
netanyahu.jpg
 
مذہبی عالم: کئی فٹ لمبی یہ مخلوق کئی فٹ لمبی زہریلی ترین زبان رکھتی ہے۔ ہر سال اگر ایک لاکھ انسان نفرت کا نشانہ بنتے ہیں تو اس میں سے 90فیصد حملے یہی مخلوق کراتی ہے۔

اگر آپ "جعلی" مذہبی عالم کہتے تو بات درست ہوتی۔ اصلی مذہبی عالم امن و سلامتی کی کوشش کرتے ہیں فساد کی نہیں۔ جو فساد کراتے ہیں وہ جعلی ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مذہبی عالم: کئی فٹ لمبی یہ مخلوق کئی فٹ لمبی زہریلی ترین زبان رکھتی ہے۔ ہر سال اگر ایک لاکھ انسان نفرت کا نشانہ بنتے ہیں تو اس میں سے 90فیصد حملے یہی مخلوق کراتی ہے۔
ان کی سب سپیشیز اتنی ضرر رساں نہیں ہوتیں ۔ کچھ اسپیشیز انسانیت کے لیے انتہائی بے ضرر بلکہ مفید ہوتی ہیں۔البتہ آج کل انڈینجرڈ ہیں۔
 
حضرتِ انسان کو تو آپ بھول ہی گئے۔۔۔۔۔
پاکستان کےنو خطرناک ترین جانور۔۔
1۔ ضیاءالحق
2۔ ضیاءالحق (اسلحہ کے لیے)
3۔ ضیاءالحق (منشیات کے لیے)
4۔ ضیاءالحق (افغانیوں کو نازل کرنے کے لیے)
5۔ نواز شریف
6۔ شہباز شریف
7۔ بھٹو
8۔ آصف زرداری
9۔ بی بی شہید
 
دلاور خان

10 نمبر پر شاید بھائی کا نام لکھنا بھول گئے آپ:)
 
10 نمبر پر شاید بھائی کا نام لکھنا بھول گئے آپ:)
یہ سوال ہی بے معنی ہے۔۔۔آپ نے شائد دھاگے کی پہلی پوسٹ کو غور سے نہیں دیکھاکہ وہاں دسویں نمبر پر کیا ہے۔۔۔۔
(براہِ کرم میری پوسٹ کو مزاح کے رنگ میں لیا جائے)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ "جعلی" مذہبی عالم کہتے تو بات درست ہوتی۔ اصلی مذہبی عالم امن و سلامتی کی کوشش کرتے ہیں فساد کی نہیں۔ جو فساد کراتے ہیں وہ جعلی ہیں۔
جمہوری دور ہے۔ اکثریت کو ہی نمائندگی ملتی ہے۔ آخر ہم بھی تو ایک ارب سے زیادہ ہندوؤں کو اپنا جانی دشمن مانتے ہیں، ایک کروڑ 38 لاکھ یہودی بھی ہمارے دشمن اول ہیں تو پھر ہم مذہبی علماء کے بار ے کیوں جانبداری سے کام لیں؟ ویسے بھی آج تک جتنی قتل و غارت اور جنگیں ہوئی ہیں، ان میں سرِفہرست وجہ شاید مذہب ہی رہا ہے :)
 
آپ نے اصلی اور جعلی عالم کے فرق کو بالکل نظر انداز کر دیا :)
 
Top