دنیا کے سب سے کم ہمدردی رکھنے والے13 افراد کی فہرست، زرداری کا پانچواں نمبر

جوش

محفلین
مداری کے لیے ایک اور میڈل۔۔۔۔ روزنامہ جنگ سے اقتباس


واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) موقر فارن پالیسی میگزین نے دنیا کے 13 ہزیمت خوردہ افراد کی فہرست جاری کی ہے اور صدر آصف زرداری کا نام اس فہرست میں پہلے5 میں شامل ہے۔ اس ماہ کی 13 افراد کی فہرست اس معیار پر تیار کی گئی ہے کہ ان کیلئے ہم کو کس قدر کم ہمدردی رکھنی چاہئے۔ صدر زرداری کو 5 نمبر پر رکھتے ہوئے میگزین نے لکھا کہ ”صدر زرداری پاکستان کے صدر بننے سے بہت پہلے ہی ایک برے شخص کی شہرت رکھتے تھے۔ ان کی مرحومہ بیوی بے نظیر کے بہت سے قریبی دوست ان کو برداشت نہیں کرسکتے تھے اور اب تو پاکستان کی عوام کی بڑی تعداد بھی برداشت نہیں کرسکتی۔ اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے ساتھ جھگڑے میں انہوں نے شریف برادران کے مطالبے پر ججوں کو بحال کرکے کمزوری کا مظاہرہ کیا اور اب جیسا کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں آیا ہے ہوسکتا ہے وہ اپنی پارٹی پر کنٹرول کیلئے وزیر اعظم گیلانی کو گھر بھجوانے کیلئے جال بن رہے ہیں۔ وہ اس وقت سخت مشکل میں ہیں۔ ان کے مخالفین مضبوط ہورہے ہیں اور دوسری طرف خطروں سے بھرپور پاکستان پر حکمرانی مشکل ہورہی ہے۔ میگزین کے مطابق دیگر ہزیمت خوردہ شخصیات میں امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس ڈاڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے سینٹ کی بینکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے وال سٹریٹ سے بھاری رشوت لی اور دنیا کو موجودہ بحران سے دو چار کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ تیسرے نمبر پر دھوکے باز برن میڈوف ہیں جنہوں نے 60 ارب ڈالر کے ٹیکس چوری کئے اور وہ ڈیڑھ عشرے تک مزے کی نیند لیتا رہا اس کے باوجود کہ وہ جانتا تھا کہ وہ بے شمار لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے‘ جھوٹ بول رہا ہے اور فراڈ کررہا ہے۔ وہ اب بھی شاہانہ زندگی گزار رہا ہے“۔ رومن کیتھولک پوپ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ میگزین کے مطابق ”وہ حقیقی دنیا سے لاتعلق ہیں“ اور ”ان کی پادریت تباہ ہورہی ہے“۔ اس فہرست میں سب سے اوپر آسٹریائی کاروباری شخصیت جوزف فرٹز ہیں جنہوں نے اپنی بیٹی کو ایک سیل میں قید کردیا اور اس کے 7 بچوں کا باپ بن گیا اور جو کو ایک جابر ماں کے جبر سے متاثرہ ہیں اور خود کو ایک پیدائشی Rapist خیال کرتا ہے۔ 73 سالہ تاجر زیادتی کے الزام اور اپنی 43 سالہ بیٹی ایلزبتھ کو اپنے گھر کے تہ خانے میں قید رکھنے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے 7 بچوں کا باپ بنا جس میں سے ایک پیدائش کے فوری بعد مر گیا تو اس نے اس کی لاش کو اوون میں جلا دیا۔ ہزیمت خوردہ افراد کی فہرست کے دیگر ارکان میں شامل ایڈورڈلڈی (نمبر 13) امریکی کمپنی اے آئی جی کے ایگزیکٹو ہیں۔ فوربس بلینئر (نمبر 12) وال سٹریٹ گریڈ کے اہلکار‘ ایلیٹ سپٹرز(نمبر 11) بھی اے آئی جی اہلکار‘ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن (نمبر 10) اسرائیلی سیاستدان نیتن یاہو (نمبر9) اور تین امریکی ماہر اقتصادیات 8 ویں‘ 7 ویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ہمم زرداری کو تو اول سے بھی پہلے کا درجہ ملنا چاہیے۔ کاش اول سے پہلے بھی کچھ ہوتا!:(
 

زینب

محفلین
میرے خیال میں تو غداری کو کسی گنتی میں ہون اہی نہیں چاہیے۔۔۔وہ نا 13 میں نا 3 میں ہے۔۔
 

راشد احمد

محفلین
یہ زرداری صاحب کے ساتھ زیادتی ہے جس شخص کو نمبرون پوزیشن پر ہونا چاہئے تھا اسے پانچویں نمبر پر عالمی میڈیا لےآیا۔ یہ تعصب نہیں تو اور کیا ہے

لیکن میرا خیال ہے زرداری صاحب پاکستان میں پہلی پوزیشن میں ہوں گے
 
Top