عزیز! دنیا میں تقریباً تمام صحرائی علاقے گرم خطے شمار ہوتے ہیں۔ گرم خطوں کا شمار اوسط درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ ہونے سے ہوتا ہے لیکن میں آپ کو ریکارڈ درجۂ حرارت کے لحاظ سے چند علاقوں کے نام بتا دیتا ہوں۔
اب تک سب سے زیادہ درجۂ حرارت لیبیا میں صحرائے اعظم میں واقع ایک مقام عزیزیہ پر ریکارڈ کیا گیا ہے جو 13 ستمبر 1922ء کو 58 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
علاوہ ازیںی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی Death Valley بھی انتہائی گرم مقام ہے جہاں 10 جولائی 1913ء کو درجۂ حرارت 56 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ یہ براعظم شمالی امریکہ کا گرم ترین مقام ہے
یورپ میں اسپین اور پرتگال کے کچھ علاقے بہت گرم ہیں جہاں درجۂ حرارت 50 ڈگری سے زائد بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایشیا میں عرب ممالک کے علاوہ پاکستان اور ہندوستان کے چند میدانی و صحرائے علاقے بہت گرم ہیں۔
آسٹریلیا میں sandy desert کا علاقہ گرم ہے اور آسٹریلیا کا بہت بڑا حصہ کیونکہ صحراؤں پر مشتمل ہے اس لیے یہاں بہت سارے علاقے گرم ہے۔