کعنان
محفلین
دنیا کے 10 طویل ترین فضائی سفر
2 گھنٹے پہلےدبئی سے آکلینڈ کا سفر دنیا کا طویل ترین فضائی سفر ہے جس کا دورانیہ 17 گھنٹے سے زائد ہے۔
فضائی سفر کی آسائش نے دنیا میں فاصلوں کو کم کر دیا ہے جس کے ذریعے جہاز کے سفر سے دنیا میں کسی بھی مقام پر کم وقت میں پہنچا جا سکتا ہے لیکن کچھ فضائی سفر بہت طویل ہیں جن میں سے 10 سفر کا احوال آپ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
آسٹریلیا کی ہوائی سروس قنطاس ایئرویس برطانیہ سے آسٹریلیا کے لیے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے جو برطانوی شہر لندن سے سیدھے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں لینڈ کرے گی لیکن یہ پروجیکٹ 2018 میں مکمل ہو گا جب کہ 9 ہزار میلز کا یہ سفر طے کرنے کے لیے طیارے کو 17 گھنٹے درکار ہوں گے جو دنیا کو دوسرا طویل ترین سفر ہو گا۔
اس وقت دنیا کے 10 طویل ترین فضائی سفر میں پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا سفر ہے جو 8 ہزار 824 میل ہے اس فضائی سفر میں 17 گھنٹے 25 منٹ لگتے ہیں۔
دوسرا طویل فضائی سفر سان فرانسسکو سے ملائیشیا کے سٹی اسٹیٹ سنگاپور کا ہے جو 8 ہزار 446 میل کا فاصلہ ہے اور اس فضائی سفر میں 17 گھنٹے 15 منٹ لگتے ہیں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا فضائی سفر دنیا کا تیسری طویل ترین فضائی سفر شکار کیا جاتا ہے جس میں 8 ہزار 578 میل کا فاصلہ 16 گھنٹے 55 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔
دنیا کا چوتھا طویل ترین فضائی سفر جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سے جارجیا کے شہر اٹلانٹا کا ہے جس کا فاصلہ 8 ہزار 439 میل ہے اور اسے طے کرنے میں 16 گھنٹے 55 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی سے کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کا سفر دنیا کا پانچواں طویل ترین فضائی سفر کہلاتا ہے جس کا فاصلہ 8 ہزار 390 میل ہے اور اس میں 16 گھنٹے 45 منٹ لگتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کا فضائی سفر چھٹا بڑا سفر کہلاتا ہے جس میں 8 ہزار 168 میل کا فاصلہ 16 گھنٹے 45 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔
دنیا کا ساتویں طویل فضائی سفر قطر کے دارالحکومت دوہا سے لاس اینجلس تک کا ہے جس کے لیے 8 ہزار 306 میل کا فاصلہ 16 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہوتا ہے۔
لاس اینجلس سے سعودی عرب کے شہر جدہ کا 8 ہزار 332 میل کا فضائی سفر 16 گھنٹے 40 منٹ میں مکمل ہوتا ہے جو آٹھواں بڑا فضائی سفر ہے۔
دبئی سے لاس اینجلس تک دنیا کا نواں بڑا فضائی سفر ہے جو 8 ہزار 339 میل کا فاصلہ ہے اور اسے طے کرنے میں 16 گھنٹے 15 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
دنیا کا 10 واں طویل فضائی سفر بھارت کےشہر نئی دلی سے سان فرانسسکو تک کا ہے جس کا فاصلہ 9 ہزار 400 میل کا ہے اور اسے بذریعہ جہاز طے کرنے میں 15 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
ح