دنیا کے 10 مہنگے ترین پھول !

پھول کھلتے رہیں گے دنیا میں
روز نکلے گی بات پھولوں کی

نہیں نہیں ہم آپ کو کوئی محبت کی داستان نہیں سنانے والے بلکہ ہم آج آپ کودنیا کے ان پھولوں کے بارے میں بتا ئیں گےجودنیا کے مہنگے ترین پھول ہیں۔ جی ہاں ! رنگارنگ پھولوں کی خوبصورتی ہرآنکھ کو ہی متاثر کرتی ہے۔ دنیا بھر میں پھول کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پھول خوبصورتی کے لئے لگائے جاتے ہیں لیکن دنیا میں چند پھول ایسے بھی ہیں جو کہ انتہائی نایاب اور مہنگے ترین ہیں۔ ان کے مہنگے ہونے کی وجہ ان پھولوں کا نازک ہونا یا پھر ایک لمبے عرصے کے بعد ان کا وجود میں آنا ہےاور ان انہی وجوہات کے باعث یہ پھول ہمیں عام دکھائی نہیں دیتے۔

کاداپول فلور
474189_8744363_updates.jpg

کاداپول فلور دنیا کا سب سے مہنگا اور انمول ترین پھول ہے۔ اس پھول کی زندگی کا دورانیہ انتہائی مختصر ہے جبکہ یہ صرف سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔ یہ پھول صرف چند گھنٹے ہی ٹھہر سکتا ہے اور اس کی خوشبو بھی صرف رات کے دوران ہی سونگھی جاسکتی ہےاور اسی وجہ سے اس کی کوئی قیمت طے نہیں کی گئی ہے۔ اسی لیے اسے دنیا کا مہنگا ترین پھول کہا جاتا ہے۔

جولیٹ روس
474189_2683170_updates.jpg

جولیٹ روس کو اگنے میں15 سال کا عرصہ لگتا ہے اور حقیقی معنوں میں یہ ایک منفرد پھول ہے۔ 2006 میں ہونے والے چیلسیا فلاور شو میں اس پھول کی قیمت 5.8 ملین ڈالریعنی 1 کروڑ روپیہ تھی اور وہی اسے متعارف بھی کروایا گیا تھا اور آج بھی اس کی قیمت اتنی ہی ہے۔

گولڈ آف کینابالو آر کیڈ

474189_687372_updates.jpg

اس طرح کے پھول آپ کو ملائیشیا کے کینابالو نیشنل پارک میں دکھائی دیں گے۔ اس پھول کا شمار دنیا کے انمول ترین پھولوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ انتہائی نایاب پھول ہے۔ یہ ہر 15 سال میں صرف ایک بار اگتا ہے اور وہ بھی اپریل اور مئی کے درمیان میں ، اسی کمی کی وجہ سے اس پھول کی قیمت 6 ہزار ڈالر یعنی 6 لاکھ سے زائد کی ہوتی ہے۔

شہزین نونگکے آرکیڈ

474189_3213497_updates.jpg


معمولی دکھائی دینا والا یہ پھول انتہائی بیش قیمت ہے اور عموماً 2 لاکھ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے پھول پر کیے جانے والے 8 سال کے تجربات نے اسے مہنگا ترین پھول بنا دیا ہے اور یہ چین میں ہونے والی نیلامیوں کے دوران فروخت کیا گیا تھا۔

سفرون کروکس
474189_3967104_updates.jpg

اس پھول کا شمار اوسط درجے کے پھولوں میں کیا جاتا ہے لیکن اس میں سے نکلنے والے مصالحے زعفران نے اسے قیمتی بنا دیا ہے۔ اس کے مہنگے ہونے کی وجہ بھی زعفران کا مہنگا ہونا ہی ہے۔ یہ پھول 1200 ڈالر فی پونڈ یعنی ا لاکھ 88 ہزار روپیہ کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔
ٹیولپ مانیا
474189_8452700_updates.jpg
یہ ایک نایاب اور خوبصورت پھول ہے جو کہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ 16 ویں صدی کے آخری حصے میں ٹیولپ مانیا کی قیمت حد سے زیادہ تھی۔ اس کی قیمت57 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ہائیڈرینگیا
474189_4508178_updates.jpg

یہ پھول مکمل طور پرگول ہوتاہے اور اسی وجہ سے یہ انتہائی خوبصورت ہوتا ہے۔اس پھول کو رومانوی پھول ہونے کا درجہ بھی حاصل ہےلیکن اس کے اگنے کا عمل بھی انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اس کی صرف ایک ڈنڈی 6.50 ڈالر یعنی 57 ہزار روپیہ میں فروخت کی جاتی ہے۔

لیلی آف دا ویلی
474189_5549562_updates.jpg

اس پھول کے گلدستے کی قیمت 15 ڈالریعنی پاکستانی پیسے کے مطابق اس کی قیمت 17 ہزار سے زائد ہوتی ہے جو کہ بعض اوقات 50 ڈالر یعنی 57 ہزار پاکستانی روپیہ تک جاپہنچتی ہے۔اس پھول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سال میں ایک بار ہی اگتا ہے اور صرف چند ہفتوں تک ہی ٹھہر سکتا ہے۔یہ اتنے نازک ہوتے ہیں کہ انہیں ہاتھوں میں اٹھا نے کے لیے کئی بار سوچنا پڑے۔

لسیانتھس
474189_3764733_updates.jpeg

لسیانتھس نامی پھول جو کہ 10 سے 15 ڈالر یعنی پاکستانی روپیہ میں 10 سے 15 ہزار میں فروخت کیا جاتا ہے۔اس پھول کے مہنگے ہو نے کی وجہ اس پھول کا نازک ہونا ہے اور اسی وجہ سے ان کی نقل و حمل بھی آسان نہیں کیونکہ اس دوران بھی یہ اکثر مرجھا جاتے ہیں یا پھر ٹوٹ جاتے ہیں۔

گلوریسا سوپربا
474189_4159491_updates.jpg

گلوریسا سوپربا نامی پھول صرف افریقہ میں اگتا ہے اور یہ پھول انتہائی نایاب پھول ہے۔ اس کا پھول کے اگنے کے تمام مراحل انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور انہی مشکلات کی وجہ سے اس ایک پھول کی قیمت 6 سے 10 ڈالریعنی 10 سے 11 ہزار پاکستانی روپیہ تک ہوتی ہے۔
لائبہ نعمان ،روزنامہ جنگ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس لائبہ نعمان صاحبہ ہر جگہ دس ڈالر کے آگے دس پندرہ ہزار پاکستانی روپیہ لکھ کر پاکستانی کرنسی کو زمبابوے کی کرنسی سمجھا ہوا ہے۔
 

زیک

مسافر
اس لائبہ نعمان صاحبہ ہر جگہ دس ڈالر کے آگے دس پندرہ ہزار پاکستانی روپیہ لکھ کر پاکستانی کرنسی کو زمبابوے کی کرنسی سمجھا ہوا ہے۔
واقعی! ایک ڈالر کے ہزار پاکستانی روپے!

لیکن یہ زمبابوے ڈالر سے بھی بدتر ہے کہ ایک امریکی ڈالر میں 360 زمبابوے کے ڈالر ہوتے ہیں آجکل
 

محمد وارث

لائبریرین

جولیٹ روس کو اگنے میں15 سال کا عرصہ لگتا ہے اور حقیقی معنوں میں یہ ایک منفرد پھول ہے۔ 2006 میں ہونے والے چیلسیا فلاور شو میں اس پھول کی قیمت 5.8 ملین ڈالریعنی 1 کروڑ روپیہ تھی اور وہی اسے متعارف بھی کروایا گیا تھا اور آج بھی اس کی قیمت اتنی ہی ہے۔
اللہ کرے روپیہ ڈالر کے اتنے قریب آ جائے یعنی ایک ڈالر صرف پونے دو روپے کا!
 

سین خے

محفلین
اتنے نکمے تو میرے اسٹوڈنٹس بھی نہیں ہیں۔ 100 سے تو سب ہی آسانی سے ضرب دے لیتے ہیں اور کاوَنٹنگ ان ورڈز بھی کر لیتے ہیں :?
 
Top