دنیا ہے چار دن کی ایسا سنا کئے ہیں

بھائی، عرصہ تین گھنٹے سے خوار ہو رہا ہوں۔ حلقہءَ یاراں میں شمولیت والی بات اپُن کے ناریل میں گھستی دکھائی نہ دیوے ہے۔ کوئی فرینڈ ریکوئسٹ کا سلسلہ بھی ہے محفل میں یا یونہی دونوں طرف آگ برابر لگانا مطلوب و مقصودِ مومن ہے؟
اقتدا کا بٹن دبائیے جناب ہم نے تو دبا دیا
 
کوئی فرینڈ ریکوئسٹ کا سلسلہ بھی ہے محفل میں یا یونہی دونوں طرف آگ برابر لگانا مطلوب و مقصودِ مومن ہے

راحیل فاروق بھائی میں فیس بک سے لاگ ان نہیں ہوتا ، اس لیے مجھے نہ فرینڈ ریکوئسٹ کا پتہ ہے نہ اقتدا کا ۔ یہیں ہاتھ ملایں چھوڑیں یہ سائنسی چکر :)
:wave: ہاتھ ملانے کا نشان تو ملا نہیں مگر مجبوری میں اسی نشان کو ہاتھ ملانے کا نشان تصور کر لیں ۔ :):)
 
اس لیے مجھے نہ فرینڈ ریکوئسٹ کا پتہ ہے نہ اقتدا کا ۔ یہیں ہاتھ ملایں چھوڑیں یہ سائنسی چکر
ارے جناب آپ مراسلے سے متصل اس نیلے چوزے کی تصویر پر کلک کیجیے ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی اس میں اقتدا کا لفظ بھی لکھا ہو گا اسے دبائیے
اور رہی بات ہاتھ ملانے کی وہ تو ہم کب کا ملا چکے آپ سے
 

الف عین

لائبریرین
عزیزی راحیل فاروق اساتذہ کا کلام ہر بار سند کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جیسا کہ غلط قوافی کی مثال میر سے پیش کی گئی ہے۔
جو اور تو کا طویل کھنچنا میرے خیال میں صوتی طور پر کسی کو بھی پسند نہیں آئے گا۔ چاہے وہ غالب کا ہی شعر کیوں نہ ہو۔ مثالیں تو ویسے ہر ایک کے یہاں مل جائیں گی، بشمول میرے!! مبتدیوں کو مزید اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔ کم از کم جب اس منصب پر نہ پہنچ جائیں جب مصحفی کی طرح یہ کہہ سکیں ’ آج کے بعد یہ درست ہو جائے گا، کہ ہم نے یہ کہا ہے‘
 
Top