دوبارہ سے موڈ بنائیں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے آپ کے موڈ بنانے کا دوبارہ انتظام کر دیا ہے۔ اس مرتبہ مُوڈ کی لسٹ میں ٹیکسٹ کی بجائے مُوڈ کی تصاویر نظر آئیں گی۔ لیکن اس سسٹم کو اپڈیٹ کرنے کے چکر میں آپ کے پرانے مُوڈ ڈیلیٹ ہو گئے ہیں، لہذا اب آپ کو دوبارہ سے مُوڈ بنانا پڑے گا۔ :)
 

arifkarim

معطل
واہ بھئی واہ کمال کر دیا نبیل بھائی، اب ہر منٹ بعد بیویوں کی طرح موڈ بدل دوں گا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ قبلہ، لیکن جو میرا موڈ ہے پچھلے آٹھ سالوں سے وہ تو نکال ہی دیا آپ نے

"بے کیف" زندگی کا جو بے کیف مُوڈ ہو
ہو گر کرم نبیل کا پھر اِنکِلُوڈ ہو :)

 

الف عین

لائبریرین
یہ بے کیفی بھی کیا ہے جس کی سرشاری میں رہتے ہیں۔

ابھی کچھ اشعار پوسٹ کرنے والا ہوں تو یہ مصرع وارد ہو گیا!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
وارث، آپ کونسے مُوڈ کی بات کر رہے ہیں؟
کیا کچھ گرافکس کم ہیں اس مرتبہ؟
 

ابوشامل

محفلین
جی نبیل بھائی! کچھ کم ہیں اور کچھ زیادہ بھی لگ رہے ہیں۔ کم میں سے ایک کا ذکر تو وارث صاحب نے کر دیا "بے کیف" والا اور زیادہ وہ ہیں جن پر انگریزی میں لکھا ہے۔
 
کیا خاک موڈ بنائیں۔ قتل کی دھمکیاں چل گئیں، معاشقے غلط ملط ہوئے اور کہانی کا بھی پتہ نہیں۔ موڈ کا ستیاناس ہوگیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پکوڑوں والی دکان سے پکوڑے خریدیں تو وہ ردی کاغذ میں پکوڑے ڈال کر دیتا ہے۔ اس کاغذ کو پڑھیں تو اس پر کوئی نہ کوئی نامکمل مضمون ہی ہوتا ہے۔ آپ بھی یہی سمجھیں کہ یہی ہوا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ قبلہ، لیکن جو میرا موڈ ہے پچھلے آٹھ سالوں سے وہ تو نکال ہی دیا آپ نے

"بے کیف" زندگی کا جو بے کیف مُوڈ ہو
ہو گر کرم نبیل کا پھر اِنکِلُوڈ ہو :)




لیجیے جناب، اب آپ شوق سے بے کیف ہو سکتے ہیں۔ :) میں نے مُوڈ کی لسٹ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ اس میں چند انگریزی اور انیمیٹڈ مُوڈ بھی شامل ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لیجیے جناب، اب آپ شوق سے بے کیف ہو سکتے ہیں۔ :) میں نے مُوڈ کی لسٹ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ اس میں چند انگریزی اور انیمیٹڈ مُوڈ بھی شامل ہیں۔

ذرہ نوازی ہے بندہ پرور، نوازش آپ کی، عنایت آپ کی، مہربانی بھی آپ کی :)

ہوتا ہے کون شوق سے بے کیف یوں بھلا
پر جس کی رات دن غمِ جاناں ہی 'فُوڈ' ہو :)
 
Top