دوجواں سال بہنیں پراسرارطورپر ہلاک

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دوجواں سال بہنیں پراسرارطورپر ہلاک ہوگئی ہیں ۔مرنے والی ایک لڑکی کے شوہر ہونے کے دعویدارنے الزام لگایا ہے کہ سفاک باپ نے چھپ کر کورٹ میرج کرنے اور اسکا ساتھ دینے کی پاداش میں بیٹیوں کو کھانے میں زہر دیکر قتل کیا ہے جبکہ اہل خانہ اسے طبعی موت قراردے رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محلہ فیصل آباد گلی نمبر 17 کے رہائشی تاجر محمد اعظم کی 23 سالہ بیٹی سونیا نے دو ماہ قبل اپنے اہلخانہ سے چھپ کر اپنے محلہ دار راشد کے ساتھ کورٹ میرج کر لی جبکہ سونیا کے اس فعل میں اس کی چھوٹی بہن 19 سالہ ثناء بھی شریک تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد راشد نے اپنے نکاح سے گھر والوں کو آگاہ کیا اوراس کے گھر والوں نے لڑکی کے باپ کو تمام صورتحال بتاتے ہوئے مطالبہ کرتے رہے کہ انکی بہو کو رخصت کر کے انکے ساتھ بھیجا جائے مگر واقعہ کا پتہ چلنے پر محمد اعظم پہلے تو طیش میں آ گیا مگر بعد میں ظاہری طور پر راضی ہو کر رخصتی کیلئے تیار ہو گیا۔ گذشتہ روز رخصتی سے ٹھیک ایک دن پہلے لڑکیوں کے باپ محمد اعظم نے مبینہ طورپرسنگدلی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دونوں بیٹیوں کو ناشتہ میں زہر ملا کر کھلا دیا جسکی وجہ سے انکی حالت بگڑ گئی جس پر محمد اعظم خود ہی اپنے محلہ دار ڈاکٹر محمد نعیم کو انکا معائنہ کرانے کیلئے گھر لے آیا مگر دونوں دم توڑ چکی تھیں۔ لڑکیوں کے باپ محمد اعظم کے مطابق اسکی بیٹیوں کی موت طبعی ہے اورمعمول کے مطابق ناشتہ کرنے کے بعدانکی حالت بگڑ گئی اور وہ ہلاک ہو گئیں۔ اسکے مطابق نہ تو اسکی بیٹی نے چھپ کر شادی کی اور نہ ہی انکے گھر میں کوئی رنجش چل رہی تھی۔ تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس مصروف تفتیش ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
wala1.gif
 
Top