دور حاضر کا سرسید، عمران خان

طالوت

محفلین
کچھ عرصہ قبل یہ خبر نظروں سے گزری تھی ، مگر آج آوارہ گردی کرتے ہوئے تفصیلا جان پایا ہوں ۔ قوم اس شخص کی احسان مند ہے ۔ ٹکے ٹکے کے نوٹنکی سیاستدانوں کی نوٹنکیوں پر بحث مباحثہ کرتے دوستوں کو ایسی خبروں کو خوب اچھالنا چاہیے ۔ میڈیا کا رویہ واقعی شرمناک ہے۔
وسلام
 

سویدا

محفلین
عمران خان جیسی پرعزم شخصیات بہت بہت خال خال ہوتی ہیں
زندگی میں چند گنے چنے لوگ جن کی سوچ ، فکر ، نظریات ، عزائم اور ارادوں سے میں متاثر ہوں ان میں عمران خان سر فہرست ہیں
بلکہ اقبال کی شاعری میں جب کبھی شاہین کا لفظ آتا ہے تو اس شاہین کو میں بچپن سے ہی عمران خان کے روپ میں دیکھا کرتا تھا۔
بہرحال اللہ ان کی کوششوں کاوشوں کو قبول کرے
 

mfdarvesh

محفلین
ہمارے ہاں ہر قابل بندے کو ضائع کر دیا ہے جاتا ہے، جیسے کہ عمران خان ان جیسے بندے شائد صدیوں میں پیدا ہوں۔ ہمارا ملک صرف شخصیات کو دیکھتا ہے۔ جس کے پاس بہت مال موجود ہے۔ بس وہی سکندر۔ ہم ان کے منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں مگر ان کو کریڈٹ دینا گوارا نہیں کرتے۔ شائد ایسے لوگ ہوتے ہی بے لوث ہیں
 
Top