دور

ضیاء حیدری

محفلین
یہ چاند
صدیوں سے آسمان کا مسافر
اور میں
محبت کے سفر میں تنہا،
دونوں کے فاصلے کم نہ ہوئے
نہ کبھی کم ہوں گے۔

وہ جو چمک ہے
چاند میں یا تمہاری آنکھوں میں،
کیا فرق ہے؟
دونوں ہی دور ہیں
اور دل کی رات اُتنی ہی تاریک۔
 
Top