تعارف دوستوں سے آغازَ گفتگو

عمارحسن

محفلین
سر مجھے گھر میں اور حلقہ احباب نومی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔جبکہ سپرا ہماری ذات ہے۔ :disdain:
نومی لفظ نوم سے ماخوذ ہے جس سے مراد زیادہ سونے والا لیا جا سکتا ہے اور سپرا مطلب “ سہ پرا” یعنی تین پروں والا۔
خوش آمدید جناب، آپ کے نام کے جو معانی آپ نے لکھے ہیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ تین پروں کے ہونے کے بعد بھی زیادہ سونے والے ہیں۔۔۔
ایک اور سوچ بھی آئی ہے کہ تین پر تو آپ کو غیر متوازن کر دینگے؟ کیا خیا ل ہے آپکا۔۔۔۔
 
عمارحسن

محفلین
یہاں سید شیخ پٹھان تو ہوتے ہیں، لیکن مزید کسی قسم کی ذات کا میں نے نہیں سنا
جی آغا ، یہاں تو تقریباً ہر علاقے میں ذاتیں ہی ذاتیں ہیں، اور افسوس یہ ہے کہ ہمارے زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں۔۔۔۔

مزید یہ کہ سعودیہ عرب میں بھی "میرٹ" پر "خاندان کے نام اور حیثیت" کو فوقیت دی جاتی ہے، ۔۔۔۔
 
سپرانومی

محفلین
گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟
اے لوگو ! ھم نے تمہیں ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائی ہیں تاکہ تمہیں آپس مین پہچان ہو بیشک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرھیزگار ہے بیشک اللہ سب کچھ۔ جاننے والا خبردار ہے (الحجرات : 13. )
 
سپرانومی

محفلین
خوش آمدید جناب، آپ کے نام کے جو معانی آپ نے لکھے ہیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ تین پروں کے ہونے کے بعد بھی زیادہ سونے والے ہیں۔۔۔
ایک اور سوچ بھی آئی ہے کہ تین پر تو آپ کو غیر متوازن کر دینگے؟ کیا خیا ل ہے آپکا۔۔۔۔
:rolleyes: بجا فرمایا بھائی جان!
دنیا چیز ہے ایسی ہے یہاں تو دو پروں والے توازن خراب کیے ہیں ۔۔۔۔۔تین پر والے کا تو پھر جواز نکل آتا ہے۔:disdain:
 
عمارحسن

محفلین
:rolleyes: بجا فرمایا بھائی جان!
دنیا چیز ہے ایسی ہے یہاں تو دو پروں والے توازن خراب کیے ہیں ۔۔۔۔۔تین پر والے کا تو پھر جواز نکل آتا ہے۔:disdain:

یہ بھی صحیح کہا آپ نے، ایک اور خیال پیش ہے کہ تین پر ہونے کی وجہ سے آپ کی پرواز میں تو خلل متوقع ہے، لیکن لینڈینگ کرتے ہوئے آپکا توازن بہت اچھا رہے گا۔۔۔
 
Top