عبدالقیوم چوہدری
محفلین
چاند آبیٹھا ہے پہلو میں، ستارو !!! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت، سو یارو !!! تخلیہ
دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو! بادشاہو! تاجدارو !!! تخلیہ
غم سے اب ہوگی براہِ راست میری گفتگو
دوستو! تیمار دارو! غمگسارو !!! تخلیہ
چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن،
اپنے پورے زور سے فارس پکارو ! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت، سو یارو !!! تخلیہ
دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو! بادشاہو! تاجدارو !!! تخلیہ
غم سے اب ہوگی براہِ راست میری گفتگو
دوستو! تیمار دارو! غمگسارو !!! تخلیہ
چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن،
اپنے پورے زور سے فارس پکارو ! تخلیہ