دوستو ! تیمار دارو! غمگسارو !!! تخلیہ - رحمان فارس

چاند آبیٹھا ہے پہلو میں، ستارو !!! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت، سو یارو !!! تخلیہ

دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو! بادشاہو! تاجدارو !!! تخلیہ

غم سے اب ہوگی براہِ راست میری گفتگو
دوستو! تیمار دارو! غمگسارو !!! تخلیہ

چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن،
اپنے پورے زور سے فارس پکارو ! تخلیہ​
 
لاریب مرزا

محفلین
چاند آبیٹھا ہے پہلو میں ، ستارو!! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت ، سو یارو!! تخلیہ

دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو ! بادشاہو ! تاجدارو!! تخلیہ

غم سے اب ہوگی براہِ راست میری گفتگو
دوستو ! تیمار دارو ! غمگسارو!! تخلیہ

چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن ،
آج پورے زور سے فارس پکارو ! تخلیہ

(رحمان فارس)
 
آخری تدوین:

طالب سحر

محفلین
مقطع کے پہلے مصرعے میں "ناشناسانِ سخن" کی جگہ "ناشنایانِ سخن" ہے، اور دوسرے مصرعے میں "اپنے" کی جگہ"آج" ہے۔

کلامِ شاعر، بزبانِ شاعر:
 
لاریب مرزا

محفلین
مقطع کے پہلے مصرعے میں "ناشناسانِ سخن" کی جگہ "ناشنایانِ سخن" ہے، اور دوسرے مصرعے میں "اپنے" کی جگہ"آج" ہے۔

کلامِ شاعر، بزبانِ شاعر:
اغلاط کی نشاندہی کے لیے شکریہ، تدوین کر دی ہے۔۔
کلام شاعر بزبانِ شاعر پیش پر ہم مشکور ہیں :)
 
چاند آبیٹھا ہے پہلو میں ، ستارو!! تخلیہ
اب ہمیں درکار ہے خلوت ، سو یارو!! تخلیہ

دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے
کج کلاہو ! بادشاہو ! تاجدارو!! تخلیہ

غم سے اب ہوگی براہِ راست میری گفتگو
دوستو ! تیمار دارو ! غمگسارو!! تخلیہ

چار جانب ہے ہجومِ ناشنایانِ سخن ،
آج پورے زور سے فارس پکارو ! تخلیہ

(رحمان فارس)

رحمان فارس صاحب کو پانچ بار لائیو سنا ہے۔ ایک بار ریڈیو پاکستان پر میرے مہمان بھی تھے لیکن پہنچ نہیں پائے۔ بہت ہی خوبصورت شاعری کرتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
رحمان فارس صاحب کو پانچ بار لائیو سنا ہے۔ ایک بار ریڈیو پاکستان پر میرے مہمان بھی تھے لیکن پہنچ نہیں پائے۔ بہت ہی خوبصورت شاعری کرتے ہیں۔
جی!! عمدہ کرتے ہیں۔
اور ہم نے اسی دھاگے میں طالب سحر جناب کے توسط سے ہی ان کو دیکھا اور سنا ہے۔ :)
 
جی!! عمدہ کرتے ہیں۔
اور ہم نے اسی دھاگے میں طالب سحر جناب کے توسط سے ہی ان کو دیکھا اور سنا ہے۔ :)

مجھے ان کے ایک قریبی دوست نے بتایا تھا کہ وہ تابش صاحب کے شاگردِ رشید ہیں۔ اور آپ جانتی ہیں کہ تابش صاحب اس وقت پاکستانی شعرا کی صفِ اول میں شامل ہیں۔ بڑے استاد کے بھی یقینا انسان پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
 
Top