دوست دارانِ محبّت پہ درود اور سلام!۔۔۔ از علی زریون

محمد بلال اعظم

لائبریرین
دوست دارانِ محبّت پہ درود اور سلام!
صاحبانِ گلِ نعمت پہ درود اور سلام!

سرخ رخسارئ دنیا کو فنا کرتے ہوئے!
زرد رویانِ حقیقت پہ درود اور سلام!

جو بہرحال رہے مرضیِ مولا پہ نثار!
شہریارانِ مشیت پہ درود اور سلام!

روح کو مست ،دل و چشم کو گھایل کرتی
ایسی پر فیض شباہت پہ درود اور سلام!

خال و خد کی یہ کرامت کہیں دیکھی نہ سنی!
یار کے حسن کی حالت پہ درود اور سلام!!

خطّۂ چشت سے تا روضۂ قادر ،پھیلے!
جملہ اربابِ طریقت پہ درود اور سلام!!

میر و غالب ہی نہیں ،حافظ و رومی ہی نہیں!!
ہر سخن ساز روایت پہ درود اور سلام!!

"خود بہ خود پوھنچے ہے گل گوشۂ دستار کے پاس!!"
ایسے اظہارِ کرامت پہ درود اور سلام!!

روزئ عشق کماتا ہے سرِ دشتِ جنوں!!
تیرے مزدور کی محنت پہ درود اور سلام!!

جو بتاتی ہیں کہ اظہارِ سخن یوں کیجے!!
ان نگاہوں کی خطابت پہ درود اور سلام!!

خط ہی بدلا ہے نہ اعراب و تلفظ بدلے!!
کاتبِ دل کی کتابت پہ درود اور سلام!

بے حجابانہ تری دید کیا کرتی ہے!!
کیوں نہ بھیجوں میں بصارت پہ درود اور سلام!!

تیغِ دلدار کی فرصت کو بہم ہوتی ہوئی!!
خواہشِ قتل کی عجلت پہ درود اور سلام!!

جس طرح جلوتِ دنیا پہ ہے عشاق کی خاک!!
ایسے ہی خوبیِ خلوت پہ درود اور سلام!!!

بر سرِ عام گریبان و قبا چاک کرے!!
وحشئ تیز کی وحشت پہ درود اور سلام!!

قند کیا شے ہے؟ شکر کیا ہے؟ کہ تجھ مصرعے کی!!
شہد سے بڑھ کے حلاوت پہ درود اور سلام!!

قاضئ شہر پتا پوچھتا پھرتا ہے، یہ کون؟؟؟
بھیجتا ہے مئے وحدت پہ درود اور سلام!!

طعنۂ خلق کجا ! مستئ رندانہ کجا!!
نشۂ جامِ ولایت پہ درود اور سلام!

لللہ الحمد علی عشق شد است از دلِ من!!
یعنی خود اپنی فضیلت پہ درود اور سلام!!

(علی زریون)​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
قاضئ شہر پتا پوچھتا پھرتا ہے، یہ کون؟؟؟
بھیجتا ہے مئے وحدت پہ درود اور سلام!!

کیاخوب انتخاب ہے محترم بلال اعظم صاحب
بہت شکریہ بہت دعائیں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
قاضئ شہر پتا پوچھتا پھرتا ہے، یہ کون؟؟؟
بھیجتا ہے مئے وحدت پہ درود اور سلام!!

کیاخوب انتخاب ہے محترم بلال اعظم صاحب
بہت شکریہ بہت دعائیں
اظہارِ خیال کے لئے تشکر نایاب بھائی
سلامت رہیے۔
 
Top