دوسرا ایک روزہ میچ::پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج 15 مارچ 2013 کو سنچورین میں کھیلا جائے گا
میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا
 
شعیب ملک نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی ابتدائی نمبروں پر دکھائی ہے
نچلے نمبروں پر اسے ضائع کیا جا رہا ہے
مصباح کی ایک روزہ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اور انہوں نے اسے کپتان بنا دیا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین

اور یونس خان؟

ویسے میں سوچتا ہوں کہ یونس خان کی جگہ اسد شفیق یا اظہر علی کو موقع دینا چاہیے۔ یا فواد عالم وغیرہ۔
 
مجھے ٹیم کے معاملات کچھ "فشی" معلوم ہوتے ہیں
ٹیسٹ اور ون ڈے میں حفیظ کی کارکردگی(مصباح کی کپتانی میں)اورٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس میں زمین آسمان کا فرق تھا
کوئی کھلاڑی اتنی جلدی فارم نہ کھوتا ہے نہ پاتا ہے
مجھے یہ نوے کی دہائی کی "کپتانی جنگوں" کا اعادہ لگتا ہے
 
اسد شفیق کا آپشن اچھا ہے لیکن ٹیم میں پہلے ہی ٹیکنیکلی کریکٹ بیٹسمن کی کمی ہے۔یونس کے علاوہ تو بس عمر اکمل جیسے کھلاڑی ہی بچتے ہیں۔اظہر علی "پرامسنگ" ہے۔
 
یہ باتیں اکثر سننے کو ملتی ہیں۔ نہ جانے ایسا ہے یا یہ ایک افواہ ہی ہے۔ تاہم اگر ایسا ہے بھی تو کھلاڑیوں کو ذاتی چپقلش میں پاکستان کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہیے۔ لوگ آفریدی کے بارے میں بھی یہی کہتے ہیں کہ آج کپتان بنا دیا جائے تو پرفارمنس لوٹ آئے گی۔
 
میں نے اس لئے کہا کہ یونس خان آٹھ دس میچ کے بعد کسی ایک آدھ میچ میں کھیل پاتے ہیں۔ ویسے یہاں "پرامسنگ" سے کیا مراد ہے؟
 
احمد بھائی۔صرف تین سال پہلے کی تو بات ہے کہ چھ کھلاڑیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کپتان(یونس) سے غداری کا حلف دیا تھا
یہاں تو یہ حال ہے کہ ایک کل کے چھوکرے(اس وقت) عمر اکمل میں یہ جرات پیدا ہوگئی کہ اس نے بھائی کو نہ کھلانے پر انجری کا بہانہ کیا۔
 
میں نے اس لئے کہا کہ یونس خان آٹھ دس میچ کے بعد کسی ایک آدھ میچ میں کھیل پاتے ہیں۔ ویسے یہاں "پرامسنگ" سے کیا مراد ہے؟
پرامسنگ سے مطلب یہ ہے کہ اس میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل ہے مڈل آڈر کا اچھا کھلاڑی بننے کی
موجودہ کھلاڑیوں کی 'بیچ" میں زیادہ تر ویسے بھی اوپنر ہیں۔جیسے احمد شہزاد
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی۔صرف تین سال پہلے کی تو بات ہے کہ چھ کھلاڑیوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کپتان(یونس) سے غداری کا حلف دیا تھا
یہاں تو یہ حال ہے کہ ایک کل کے چھوکرے(اس وقت) عمر اکمل میں یہ جرات پیرا ہوگئی کہ اس نے بھائی کو نہ کھلانے پر انجری کا بہانہ کیا۔

اچھا۔۔۔! یہ میرے علم میں نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پرامسنگ سے مطلب یہ ہے کہ اس میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل ہے مڈل آڈر کا اچھا کھلاڑی بننے کی
موجودہ کھلاڑیوں کی 'بیچ" میں زیادہ تر ویسے بھی اوپنر ہیں۔جیسے احمد شہزاد

بالکل بیٹنگ سائیڈ پر پاکستانیوں کو بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دیکھیے ہم جو بھی میچ جیتتے ہیں وہ بالنگ کی وجہ سے۔ بالنگ نہ چلی تو پھر میچ یقیناً ہاتھ سے گیا۔
 
وکٹ کی رپورٹ تو یہ ہے کہ یہ ویسی ہو گی جیسی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تھی
ان کے کپتان ڈی ویلئیر کا کہنا ہے کہ میچ "ہائی سکورنگ" ہو گا
 
Top