اجتماعی انٹرویو دوسرا سوال

ش

شوکت کریم

مہمان
موبائل فون پہ گھنٹی کی جگہ سائلنٹ ہوتا ہے ؟ لہذا تاثرات بھی نہیں‌ ہوتے ؟
 

زیک

مسافر
یاز: سوال کرنے کا شکریہ۔ آپ خود بھی تو جواب دیں۔

مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ اور غصہ مزید بڑھ جاتا ہے اگر رانگ نمبر ہو یا کسی ایسے دوست یا رشتہ‌دار کی کسی دوسرے ملک سے کال ہو جسے ٹائم کے فرق کا اندازہ ہی نہ ہو۔
 

یاز

محفلین
میرا جواب: ویسے ہی چند گھنٹے سونا نصیب ہوتا ہے اور یہ ایک اتفاق ہے کہ سوتے میں زیادہ تر فون یا تو رانگ نمبر ہوتے ہیں یا انتہائی غیر اہم،،،،،، تو دل و دماغ کی جو حالت ہوتی تھی اس کا بیان کرنا مشکل ہے،،،، تھی اس لئے کہہ رہا ہوں کہ اب پکا انتظام کر کے سوتا ہوں، موبائل یا تو بند کر دیتا ہوں یا کسی اور کمرے میں چارج پہ لگا کے خرگوش کے خواب،،، آئی مین،،، خوابِ خرگوش کے مزے لیتا ہوں
 

damsel

معطل
میں کہتے ہوں واو کس کا فون آگیا۔ ۔ ۔ ۔ بات کر کے (خوشی خوشی) پھر سے سو جاتی ہوں کبھی کبھی بات کرتے ہوئے یا ریپلائی مسیج کرتے کرتے بھی۔ ۔ ۔ ۔ خواب باقی آئندہ والی جگہ سے جڑ جاتا ہے اور موبائل ہاتھ میں،دماغ میں کہ مسیج لکھ رہی ہوں اور آنکھیں بند
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے کسی نے ضروری بات کے لیے ہی فون کیا ہوتا ہے تو سننا پڑتا ہے۔ فون سنا، بات ختم ہوئی اور پھر سے سو گیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے اس لحاظ سے کہ میرا فون تو دن کے وقت بھی کئی کئی دن تک خاموش رہتا ہے، اور نہیں یاد پڑتا کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں (جب سے میرے پاس سیل فون ہے) کبھی رات کو سونے کے بعد فون آیا ہو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب بھی میرا فون بجتا ہے کچھ دوست تو ایسے ہیں جب کا فون آئے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور دل کرتا ہے باتیں ہی کرتا رہوں ۔فون بےشک رات کو آئے یا صبح کو میری کوشش یہی ہوتی ہے جس نے فون کیا ہے اس کے ساتھ تفصیل سے بات کروں اگر کوئی رنگ نمبر بھی ہو تو اس کے ساتھ بھی اچھی طرح بات کرتا ہوں لیکن ہاں اگر کوئی تنگ کرے تو پھر اپنے دوستوں کو نمبر دے دیتاہوں آگےوہ جانے اور میرے دوست
 

محمد نعمان

محفلین
میں تو سونے سے پہلے ہی فون پہ بات کر کے سوتا ہوں۔۔۔بلکہ اجازت لے کے سوتا ہوں
سو دوبارہ گھنٹی بجنے کا سوال ہی نہیں;)
 

تعبیر

محفلین
مشکل ہی ہے کہ ہمیں ضروری کالز landline پر ہی آتی ہیں۔اگر ایسا ہوا تو خوشی ہو گی :grin: کیونکہ میرا موبائل تو بےچارہ خاموش ہی رہتا ہے ۔ جب مجھے اپنی رنگ ٹون بھولنے لگتی ہے تو میں خود کو خود ہی فون کر کے خوش ہو لیتی ہوں :cool:
 
قطعی جھلاہٹ نہیں ہوتی۔ یہ تو میرے لئے عام سی بات ہے۔
یقین نہ آئے تو مجھے کسی بھی پہر کال کر کے دیکھ لیں۔ :)
 

یاز

محفلین
مشکل ہی ہے کہ ہمیں ضروری کالز landline پر ہی آتی ہیں۔اگر ایسا ہوا تو خوشی ہو گی :grin: کیونکہ میرا موبائل تو بےچارہ خاموش ہی رہتا ہے ۔ جب مجھے اپنی رنگ ٹون بھولنے لگتی ہے تو میں خود کو خود ہی فون کر کے خوش ہو لیتی ہوں :cool:

میرے پاس تو ہے ہی نہیں‌ :grin: یہ مصیبت

کتنے خوش قسمت ہیں آپ لوگ۔
 
Top