دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ٹیکس عائد

جاسم محمد

محفلین
دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ٹیکس عائد
نمائندہ ایکسپریس پير 2 ستمبر 2019
1797127-saudiarabstopumrahvisaoverallworld-1567441351-888-640x480.jpg

یہ ٹیکس ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے فرد کو ادا کرنا ہوگا (فوٹو: فائل)

لاہور: سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن کے لیے دو ہزار ریال کی شرط لازمی قرار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
 

حسیب

محفلین
پچهلے سال ایک جاننے والے دو سال بعد عمرہ کے لیے گئے تو انہیں بهی یہ دو ہزار ریال فیس ادا کرنا پڑی.
 
Top