آٹھویں سالگرہ دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
وقت کتنی تیزی سے گزر جاتا ہے۔۔۔
ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے جب میں نے اس گل و گلزار محفل میں شمولیت اختیار کی ۔۔۔لیکن ہونے کو تو 17 جولائی کو مجھے یہاں پورا سال ہوجائے گا پتا ہی نہیں چلا اتنے بہت سے دن گزر گئے۔۔۔!
جب میں اس محفل کی رکن بنی تو اس وقت یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ میں کس نعمت سے مستفید ہونے جارہی ہوں۔۔۔
لیکن اب جب کہ یہاں میں نے اپنی زندگی کا اک سال گزار لیا تو اس محفل کی افادیت مجھ پر بہت اچھی طرح سے روشن ہوگئی۔۔۔
کیا نہیں پایا میں نے یہاں ۔۔۔!
اخلاص، مروت، دوست،ساتھی مہربان،راہنما،عمدہ ذوق، اور اک وہ احساس جسے میں لفظوں میں ڈھالنے سے قاصر ہوں۔۔!
آج کے اس تیز رفتار دور میں یہاں جب سب ایک دوسرے کی فکر میں گھلتے نظر آتے ہیں۔۔جب یہاں مثبت سوچوں کے چراغ جلتے نظر آتے ہیں۔۔۔جب یہاں آگاہی اور شعور کی روشنی ملتی ہے تو میرے دل میں اس چمن کی محبت اور راسخ ہوتی چلی جاتی ہے۔۔۔!
اس چمن سے جڑے ہر پھول کو میں مبارک باد دوں گی اور یہ کہوں گی کہ زندگی میں کبھی بھی ایسی محفلوں سے اپنا رشتہ مت توڑئیے گا۔۔!
چاہے زندگانی کے بدلتے موسموں میں آپ کا یہاں آنا کم کم ہوجائے لیکن آنا مت چھوڑئیے گا کیونکہ یہی وہ راستے ہیں جہاں
ہم سب نے مل کر برائیوں کے خلاف ۔۔۔بری سوچوں کے خلاف ۔۔۔۔ناامیدی کے خلاف اپنی اپنی مقدور بھر کوششیں کرنی ہیں۔۔!

اختلافِ رائے سے کبھی گھبرائیے مت۔۔۔۔برائیوں سے ڈر کر اپنا رستہ مت چھوڑئیے ۔۔اعتدال کی راہ پر قائم رہ کر اپنی سمت سیدھی رکھئے بس۔۔۔یہی اک راستہ ہے مثبت راہ اپنانے کا۔۔۔!

میں نے یہاں سے اپنا دامن بھرا ۔۔میں محفل کو فراموش نہیں کرسکتی۔۔میرا آنا یہاں کم ہوجائے گا لیکن اس سمت میرے قدم ہمیشہ اٹھیں گے ۔۔۔۔

آخر میں ان تمام ساتھیوں کے لیئے جو ہمارے ہمراہ تھے مگر آج نہیں ان سے مجھے یہ کہنا ہے کہ اک پھر آپ یہاں آجائیں اور ہم
پھر سے اس چمن کو مل کر مہکائیں۔۔۔!
مقدس تعبیر اپیا @ مہ جبین اپیا @ عاطف بٹ بھیا عسکری بھیا ساجد بھیا
اور ان سب سے پہلے کے محفلین ان سب کی نظر یہ شعر

آ محفل چپ چپ بیٹھی ہے آ محفل کا دل شاد کریں
وہ لوگ کہ تیرے عاشق ہیں کہ روز سے تجھ کو یاد کریں
وہ ٹھور ٹھکانے ڈھونڈ چکے وہ منزل منزل چھو آئے
اب آس لگائے بیٹھے ہیں کب دستک ہو کب تو آئے

محفل کی آٹھویں سالگرہ تمام محفلین کو مبارک ہو ۔۔۔۔!
میری دعا ہے کہ وہ وقت بھی آئے جب محفل کی سینچری مکمل ہو کارواں چلتا رہے۔۔۔آمین
 
محفل کی آٹھویں سالگرہ تمام محفلین کو مبارک ہو ۔۔۔ ۔!
میری دعا ہے کہ وہ وقت بھی آئے جب محفل کی سینچری مکمل ہو کارواں چلتا رہے۔۔۔ آمین

آمین!

اور پھر جب سینچری مکمل ہوگی تو اس دھاگے کو پڑھ کر محفلین کچھ یوں تبصرہ کر رہے ہوں گے::)

ایک زمانہ تھا کہ ہماری پرنانی نے اس محفل کو سینچری کی دعا دی تھی۔
اس زمانے میں لوگ کتنا زیادہ لکھتے تھے۔
پتا نہیں انھیں وقت کیسے مل جاتا تھا اتنا۔
شاید وہ اتنے مصروف نہیں ہوتے تھے جتنے آج ہم ہیں۔
اس زمانے میں سب کے اوتار الگ الگ ہوتے تھے، مگر ان کی برکت سے آج ہم میں اتنا اتحاد ہے کہ ہم سب کے اوتار ایک جیسے ہیں۔
 
نیلم

محفلین
وہ ٹھور ٹھکانے ڈھونڈ چکے وہ منزل منزل چھو آئے
اب آس لگائے بیٹھے ہیں کب دستک ہو کب تو آئے
واہ بہت ہی عمدہ تحریر کے ساتھ ایک بہت ہی زبردست شعر :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
ہم پریشانیوں اور اُلجھنوں کے باعث محفل سے دور تو رہ سکتے ہیں لیکن اسے بھولنا ۔۔۔۔۔۔ناممکن!!!
اور ہماری طرف سے محفل کے نام اعتبار ساجد کے دو شعر۔۔۔۔۔۔
تمہیں روز و شب کے دکھ میں
کبھی بھولنا بھی چاہیں
تو کبھی نہ بھول پائیں
کہ یہ عہدِ زندگی ہے
جسے توڑنا بھی چاہیں
تو کبھی نہ توڑ پائیں !

اپیا !!بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔!!!!!!لاجواب!!!
اور میرے لئے محفل ایک کارواں ہے۔۔۔اگر کچھ دوست بچھڑیں گے (بے شک بچھڑنے والوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے لیکن )اور بہت سے شامل ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کارواں تھوڑی نہ رُکے گے اُن کے لئے۔۔۔۔۔۔
وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں
شکیلؔ بد ایوانی۔۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
چاہے زندگانی کے بدلتے موسموں میں آپ کا یہاں آنا کم کم ہوجائے لیکن آنا مت چھوڑئیے گا کیونکہ یہی وہ راستے ہیں جہاں ہم سب نے مل کر برائیوں کے خلاف ۔۔۔ بری سوچوں کے خلاف ۔۔۔ ۔ ناامیدی کے خلاف اپنی اپنی مقدور بھر کوششیں کرنی ہیں۔۔!
اختلافِ رائے سے کبھی گھبرائیے مت۔۔۔ ۔ برائیوں سے ڈر کر اپنا رستہ مت چھوڑئیے ۔۔اعتدال کی راہ پر قائم رہ کر اپنی سمت سیدھی رکھئے بس۔۔۔ یہی اک راستہ ہے مثبت راہ اپنانے کا۔۔۔ !

لگتا ہے کہ یہ خاص الخاص جملے میرے لئے بطور خاص لکھے گئے ہیں :p

بہت بہت شکریہ سسٹر۔ ان شاء اللہ آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسے کبھی کبھی گھبراہٹ :D تو ہوتی ہے جب بعض لوگ ۔۔۔ دو جمع دو برابر چار ۔۔۔ جیسے مراسلوں کے جواب میں بھی ۔۔۔ نہیں دو جمع دو پانچ ۔۔۔ یا دو جمع دو تین کہتے ہیں :mrgreen: ویسے ڈاکٹر ذاکر نائیک فرماتے ہیں کہ اگر کوئی ایسی بات بھی کہے تو فار دی سیک آف آرگومنٹ، ان کی بات کو پہلے تسلیم کرلیں۔ پھر انہیں پہلے دو ہزار روپے دیجئے۔ پھر دو ہزار روپے دیجئے اور کہئے کہ آپ کے مطابق چونکہ دو جمع دو پانچ ہوتے ہیں لہٰذا اب مجھے پانچ ہزار واپس کیجئے :grin: اسی طرح دو جمع دو تین کہنے والوں سے پہلے دو ہزار روپے لیجئے۔ پھر دو ہزار روپے لیجئے اور انہیں تین ہزار روپے واپس کردیجئے۔ :grin:

لیکن ہم یہاں آن لائن ایسا بھی نہیں کرسکتے۔ لہٰذا خواہ مخواہ اس قسم کی بحث طول پکڑ جاتی ہے۔ محفلین بور ہوجاتے ہیں اور غالباً ”ایسے لوگوں“ کا ”مقصد“ بھی یہی ہوتا ہے حق اور سچ کے خلاف مسلسل اتنا جھوٹ بولا جائے کہ یا تو لوگ جھوٹ کو ہی تسلیم کرلیں یا پھر حق و باطل اور سچ جھوٹ پر مبنی مراسلوں کی بے فضول :biggrin: طوالت کی وجہ سے اس سے دور ہی بھاگنے لگیں۔:)

اس قدر خوبصورت اور پر مغز باتیں پیش کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ ایسی ہی باتوں پر تو کہا جاتا ہے کہ ع
وہ باتیں کرے اور باتوں سے خوشبو آئے :)
 
بہت شکریہ بھیا!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم پریشانیوں اور اُلجھنوں کے باعث محفل سے دور تو رہ سکتے ہیں لیکن اسے بھولنا ۔۔۔ ۔۔۔ ناممکن!!!
اور ہماری طرف سے محفل کے نام اعتبار ساجد کے دو شعر۔۔۔ ۔۔۔
تمہیں روز و شب کے دکھ میں
کبھی بھولنا بھی چاہیں
تو کبھی نہ بھول پائیں
کہ یہ عہدِ زندگی ہے
جسے توڑنا بھی چاہیں
تو کبھی نہ توڑ پائیں !

اپیا !!بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔ !!!!!!لاجواب!!!
اور میرے لئے محفل ایک کارواں ہے۔۔۔ اگر کچھ دوست بچھڑیں گے (بے شک بچھڑنے والوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے لیکن )اور بہت سے شامل ہوں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اور کارواں تھوڑی نہ رُکے گے اُن کے لئے۔۔۔ ۔۔۔
وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں
شکیلؔ بد ایوانی۔۔۔ ۔
بہت شکریہ چھوٹے بھیا
 
Top