تعارف دو دہائی بعد

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ !

بہت ہی عمدہ تحریر پیش کی آپ نے تعارف کی ضمن میں۔ حیرت کی بات ہے کہ میں آج تک آپ کے تعارف تک نہیں پہنچ سکا۔

آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ ہمارے پاکستانی تو عموماً جدید علم و فنون سے وابستہ ہو کر اردو اور اردو ادب کو بالکل ہی بے وقعت سمجھنے لگتے ہیں ۔ لیکن آپ کے ہاں ایسا نہیں ہے یہ جان کر خوشی ہوئی۔

اب جبکہ محفل میں آپ کو ایک عرصہ گزر گیا ہے تو ہم اُمید کرتے ہیں کہ اردو اور اردو ادب سے وابستہ آپ کے ذوق کی تسکین بخوبی ہو رہی ہوگی۔ اُمید ہے کہ آپ سے بہت سوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

عرفان سعید

محفلین
سبحان اللہ !

بہت ہی عمدہ تحریر پیش کی آپ نے تعارف کی ضمن میں۔
آپ کی ذرہ نوازی ہے احمد بھائی
حیرت کی بات ہے کہ میں آج تک آپ کے تعارف تک نہیں پہنچ سکا۔
"عرفان" کے تعارف تک پہنچنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ ہمارے پاکستانی تو عموماً جدید علم و فنون سے وابستہ ہو کر اردو اور اردو ادب کو بالکل ہی بے وقعت سمجھنے لگتے ہیں ۔ لیکن آپ کے ہاں ایسا نہیں ہے یہ جان کر خوشی ہوئی۔
یہ سائنس تو اس مادی اور طبعی کائنات میں موجود حقائق کی توجیہہ کرتی ہے اور اس کی بس یہی حد ہے۔ اب انسان صرف مادی وجود تو نہیں۔ اس کے نفسانی تقاضوں کو ادب میں نہ تلاش کیا جائے تو یہ اپنی بے ادبی خود کرنا ہے۔
اب جبکہ محفل میں آپ کو ایک عرصہ گزر گیا ہے تو ہم اُمید کرتے ہیں کہ اردو اور اردو ادب سے وابستہ آپ کے ذوق کی تسکین بخوبی ہو رہی ہوگی۔ اُمید ہے کہ آپ سے بہت سوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
اس ناچیز طالب علم سے کسی نے کیا سیکھنا۔
میں نے البتہ محفل سے بہت کچھ سیکھا۔ زندگی بھر شعر سے رغبت نہیں ہوئی۔ ایک شعر زبانی یاد نہیں ہوتا تھا۔ اب شغل میں کبھی کبھی شعر کہہ لیتا ہوں۔
 

م حمزہ

محفلین
خوش آمدید جناب !

امید ہے بخار اتر گیا ہوگا۔

اردو ادب کا بخار نہیں سر ! وہ نزلہ زکام و بخار جو آپ کو یوم آزادی کے دن سے ہوا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
محفل میں خوش آمدید! :)
شکریہ (اگرچہ اب محفل میں چوتھا سال ہے)
میکس پلانک میں دورانیہ عارضی تھا یا پھر ترجیحات بدل گئیں؟
پوسٹ ڈاکٹریٹ عارضی ہی ہوتی ہے۔
اس کے بعد مستقل نوکری کی تلاش تھی، جو فن لینڈ میں ملی۔
 

عثمان

محفلین
پوسٹ ڈاکٹریٹ عارضی ہی ہوتی ہے۔
اس کے بعد مستقل نوکری کی تلاش تھی، جو فن لینڈ میں ملی۔
تحریر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ پہلی پوسٹ ڈاک جاپان ہی میں تھی۔
میکس پلانک انسٹیٹیوٹ بہت معروف ہے یا کم از کم اس کی کچھ شاخیں تو بہت نامور ہیں۔ وہاں کام کا تجربہ کیسا رہا؟ جاپان ، جرمنی اور فن لینڈ میں کام کا موازنہ کیسے کرتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
دو دو پوسٹ ڈاک؟ کیا کیمسٹری میں انڈسٹری میں جاب کے لئے بھی پوسٹ ڈاک لازمی سمجھی جاتی ہے؟

کیا جاپان میں پی ایچ ڈی عام طور پر چار سال میں ہو جاتی ہے؟
 

عرفان سعید

محفلین
جی دو پوسٹ ڈاک ہی کیے ہیں۔
کیا جاپان میں پی ایچ ڈی عام طور پر چار سال میں ہو جاتی ہے؟
میرے پاس جاپانی حکومت کا وظیفہ چار سال کے لیے تھا۔ پہلا سال کچھ ریسرچ اور پی۔ایچ۔ڈی میں داخلے کے امتحان کی تیاری میں گزرا۔
داخلے کے بعد کل تین سال تھے جن میں مجھے پی۔ایچ۔ڈی مکمل کرنا تھی کیوں کہ اس کے بعد کسی صورت وظیفے کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی تھی۔ تین سال میں پی۔ایچ۔ڈی کے لیے مطلوبہ چھ پیپرز چھپ گئے اور اس مدت میں ڈگری کی تکمیل ہو گئی۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
میکس پلانک انسٹیٹیوٹ بہت معروف ہے یا کم از کم اس کی کچھ شاخیں تو بہت نامور ہیں۔ وہاں کام کا تجربہ کیسا رہا؟
میکس پلانک کے کل چوراسی انسٹی ٹیوٹ ہیں۔ ہر انسٹی ٹیوٹ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ پولیمر سائنس کا انسٹی ٹیوٹ، جہاں میں کام کرتا تھا، بہت زبردست تحقیقی ماحول تھا۔ 500 کر قریب سائنسدان کام کرتے تھے۔ قریب ہی مائینز یونیورسٹی کا کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ اور ایک مائکرو بائیالوجی کا انسٹی ٹیوٹ تھا۔ بس یوں سمجھیں گویا علم کا ایک شہر تھا۔
جاپان ، جرمنی اور فن لینڈ میں کام کا موازنہ کیسے کرتے ہیں؟
جاپان: کام کے تھکا دینے والے دورانیے۔ واپسی پروفیسر کی واپسی سے مشروط ہوتی تھی۔ ہفتے کو بھی لیب آنا پڑتا تھا۔ پیشہ وارانہ حفظِ مراتب کی روایات میں جکڑی ہوئی سوسائٹی۔
جرمنی: کام کا معیاری دورانیہ 8 گھنٹے۔ ویک اینڈ میں فل انجوائے منٹ۔ حفظِ مراتب ویسے ہی۔ جرمن ایک مغرور قوم۔
فن لینڈ: کام کا معیاری دورانیہ 8 گھنٹے۔ پیشہ وارانہ اور نجی زندگی میں مکمل تناسب۔ بالکل فلیٹ سوسائٹی۔ فنش جرمن کی طرح مغرور نہیں۔ میرے لیے آئیڈیل۔
 
Top