دو ریٹنگز ۔ دلچسپ و عجیب

اے خان

محفلین
Screenshot_2016-12-21-21-28-53_zps9gngkssq.png

حمیرا عدنان آپا کا کارنامہ
 
ایک بار پھر دو ریٹنگ دینے میں کامیاب رہی
میرے پہلے مراسلے کو سیاسی سمجھا جائے یہ نیٹ پرابلم نہیں ہے سپیڈ کی پرابلم ہے
:p
 
ایک بار پھر دو ریٹنگ دینے میں کامیاب رہی
میرے پہلے مراسلے کو سیاسی سمجھا جائے یہ نیٹ پرابلم نہیں ہے سپیڈ کی پرابلم ہے
:p
بڑے بڑے سائنسدانوں کے تجربات اور مشاہدے تبدیل ہوتے رہتے ہیں. کوئی بات نہیں.
اب آپ سیاست دان نہیں وڈی سائنسدان ہیں.
 
ایسے معاملات کے لیے کمپیوٹر سائنس میں "ریس کنڈیشن" کی اصطلاح موجود ہے۔ ایک ہی رکن کی جانب سے ایک ہی مراسلے پر ددہری درجہ بندی کی صورتحال کو سمجھنے کے لیے اس معاملے کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اول تو یہ کہ براؤزر میں ایک ہی مراسلے کی درجہ بندیوں پر ایک سے زائد دفعہ کلک ہونا چاہیے تا کہ سرور کو دو درخواستیں موصول ہو سکیں۔ اب چونکہ ایک دفعہ کسی درجہ بندی پر کلک کرنے سے اس مراسلے کے تحت درجہ بندیوں کے تمام آئیکن غائب ہو جاتے ہیں، لہٰذا اس کی دو ممکنہ صورتیں ہیں۔ اول تو یہ کہ براؤزر سست ہو اور اس سے پہلے کہ آئیکنز کو چھپانے والا جاوا اسکرپٹ فعال ہو، دوبارہ کلک کر دی جائے۔ دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایک ہی مراسلے کو دو براؤزر ٹیبس میں کھول کر رکھا جائے تاکہ ایک ٹیب میں درجہ بندی کرنے کے بعد بھی دوسرے ٹیب میں درجہ بندی کی صلاحیت موجود رہے اور مخفی نہ ہو۔ بہر کیف، طریقہ کار جو بھی ہو، اگر سرور کو ایک ہی مراسلے پر ایک ہی رکن کی جانب سے دو درجہ بندیاں موصول ہوں تو وہاں کیا ہوگا یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سرور پر کلائنٹ (براؤزر) کی جانب سے موصول ہونے والی تمام درخواستیں مفرداً نمٹائی جاتی ہیں اور کسی بھی درخواست کو دوسری درخواست کے بارے میں علم نہیں ہوتا۔ البتہ کوئی بھی درجہ بندی ڈیٹا بیس میں محفوظ کرنے سے قبل یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کیا اس رکن کی جانب سے اس مراسلے پر پہلے سے کوئی درجہ بندی محفوظ تو نہیں؟ اگر درجہ بندی پہلے سے موجود ہو تو دوسری درخواست رد کر دی جاتی ہے، ورنہ اسے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں دو درخواستیں کم و بیش ساتھ ساتھ موصول ہوں تو ریس کنڈیشن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مان لیجیے کہ پہلی درخواست نے ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا اور پہلے سے اس مراسلے پر اس رکن کی جانب سے کوئی درجہ بندی نہ پا کر تازہ درجہ بندی محفوظ کرنے کی ہری جھنڈی حاصل کر لی، لیکن اس سے پہلے کہ وہ درجہ بندی محفوظ ہوتی، دوسری درخواست نے بھی ڈیٹا بیس کو چیک کیا اور پہلے سے کوئی درجہ بندی موجود نہ تھی اس لیے نئی درجہ بندی محفوظ کرنے کی ہری جھنڈی دوسری درخواست کو بھی مل گئی۔ نتیجتاً یکے بعد دیگرے ہر دو درخواستوں کی جانب سے درجہ بندیاں محفوظ ہو جائیں گی۔ :) :) :)
 
Top