دو سوال میرے

تیشہ

محفلین
:lol: مناہل
سکول سے لوٹ کر آتی ہے تو اس سے پوچھکر بتاتی ہوں :lol:
کہ نانی نے نام رکھا تھا ، مطلب مناہل کو ہی پتا ہوگا :D


ویسے اسکا مطلب ہے کہ :? نہیں بھئی میں رسک نہیں لیتی آتا تو ہے مگر کلئیر یاد نہیں ، اب مناہل ہی لوٹ کر آکر بتا سکتی ہے ۔
 

تیشہ

محفلین
یاد آگیا ۔ مناہل کا مطلب ہے میٹھا چشمہ ، یا کچھ ہے چشمہ ہی :lol: اتنا یاد ہے مجھے ہے کچھ چشمہ ہی ۔ اب کونسا والا چشمہ ہے ٹھنڈا یا میٹھا یا کوئی اور چشمہ ۔ یہ مناہل آکے بتائے گی ۔


سب کو اپنے اپنے ناموں کے مطلب آنے چاہئیے نا ۔ مجھے اپنے کا آتا ہے :lol: مناہل کو اپنا آتا ہوگا آتی ہے تو پوچھتی ہوں کونسا چشمہ ہے ؟ 8)
 
میٹھا چشمہ ۔۔۔۔۔۔ عمدہ لگ رہا ہے مجھے بتایا گیاہے کہ اس کا مطلب جنت کی چڑیا بھی ہے مگر پکا نہیں پتا۔

باجو آپ مناہل سے پوچھ کر بتا دیں کیونکہ میری ایک آنٹی نے کئی دنوں سے پوچھا ہے اور وہ اب شاید ناامید ہو رہی ہوں گی کیونکہ کسی بچی کا نام یہ فائنل کرنا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:D لیں جی مناہل نے آتے ہی بتادیا ہے کہ امی میرے نام کا مطلب ہے کہ ' spring of fresh water

محب بھائی مناہل کا یہی مطلب ہے ۔ اب مجھے بھی پکا یاد آگیا ہے اور مناہل کو تو ویسے ہی اپنا رٹا ہوا ہے کہ اکثر لوگ اس سے پوچھتے ہیں کہ مناہل کا مطلب ۔ تو اسکا یہی مطلب ہے کہ ‘ سپرینگ آف فریش واٹر ‘
 

الف عین

لائبریرین
ایک تو ہو گیا۔ دوسرا۔ میٹھا یہاں تو بڑی موسمبی کو ہی کہتے ہیں، تو اس کو بھی انگریزی میں سوئیٹ لایم ہی کہنا چاہئے۔
 

تیشہ

محفلین
:? اور میں نے تو آج تک یہاں وہ پھل دیکھا ہی نہیں یہاں پر ۔


پاکستان میں تو میٹھا ہی ہے وہ یہاں پر نہیں اسلئے مجھے تو نہیں پتا ۔ اعجاز انکل ٹھیک ہی کہہ رہے ہونگے ۔
 

زیک

مسافر
مجھے یہ معلوم ہے کہ مناہل فارسی میں ہے۔ اب یہ نہیں علم کہ فارسی میں عربی سے آیا یا نہیں۔
 
عربی زبان میں‌جمع بنانے کا ایک قائدہ ہے ۔۔ جیسے فضل سے فضائل ، خصل سے خصائل ، اول سے اوائل اس رو سے تو مناہل “منہل“ کی جمع ہونا چاہیئے ۔ عربی قاموس میں‌یہ لفظ ‌موجود نہیں‌ یعنیٰ صوتی اعتبار سے لگتا تو عربی الاصل ہے لیکن عربی زبان کا لفظ‌ نہیں‌ ہے ۔۔ رہی بات فارسی کی تو فارسی لغت میں‌ بھی یہ لفظ‌ نظر نہیں‌ آتا ۔۔ عربی اور فارسی میں‌ اس کا ہم آہنگ یہ لفظ‌ ملتا ہے “منحل “ مگر اس کا مطلب ہے حل ہو جانے والا ۔ ۔ کیونکہ پاکستان میں‌ بچوں ‌کے منفرد اور مختلف نام رکھنے کی روش عام ہے اس لئے میری رائے میں‌ صرف صوتی آہنگ کی وجہ سے یہ لایعنی نام رکھا جا رہا ہے ۔۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی ایسی زبان کا لفظ ہو جس سے میری واقفیت نہ ہو ۔۔ کوئی اور روشنی ڈالے تو پتہ چلے ۔۔
ویسے یہ بہت اہم بحث ہے کہ بچوں کے نام کس طرح‌رکھے جائیں کہ وہ با معنی اور خوش معنی بھی ہوں‌ اور پکارنے میں بھی اچھے لگیں‌ ۔۔
 
:? اور میں نے تو آج تک یہاں وہ پھل دیکھا ہی نہیں یہاں پر ۔


پاکستان میں تو میٹھا ہی ہے وہ یہاں پر نہیں اسلئے مجھے تو نہیں پتا ۔ اعجاز انکل ٹھیک ہی کہہ رہے ہونگے ۔
بھائ لوگ مجھے یہ بتادیں کی مقالمہ کیسے ارسال کروں
 
Top