دو سو --- ایک جائزہ

کل اپنی ایک لڑی ڈھونڈتے ہوئے نظر پڑی کہ میں اردو محفل پر 199لڑیاں بنا چکا ہوں۔ تو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنا جائزہ لیا جائے کہ میں اب تک محفل کو کیا دے سکا ہوں۔ کچھ سطحی اندازے تو تھے کہ زیادہ پوسٹس کہاں کی ہیں، مگر ایک تفصیلی جائزہ لینے کا خیال دلچسپ معلوم ہوا۔ :)
جب جائزہ مکمل کیا تو معلوم ہوا کہ جو کچھ محفل کو دینے کے قابل ہو سکا ہوں اس میں ایک بڑا حصہ محفل کا ہی ہے۔ :)
موضوعات کو چند بڑے موضوعات میں تقسیم کیا تو کچھ اس طرح کے نتائج سامنے آئے۔

1۔ پسندیدہ کلام، نعت، منقبت، تحریر:
سب سے زیادہ یعنی 65.5فیصد حصہ ان کا رہا۔ اور اس میں سے 70-75 فیصد حصہ میرے دادا مرحوم کے کلام کا ہے۔ اور چونکہ دادا کے کلام کو برقیانے کا فیصلہ محفل سے متاثر ہو کر ہی کیا تھا تو اس کا کریڈٹ بھی محفل کو ہی جاتا ہے۔ :)

2۔ اپنی تحاریر و کاوشات :

دوسرے نمبر پر یعنی 16 فیصد حصہ ایسی لڑیوں کا ہے، جو میری اپنی تحاریر ،1-2 شعری کاوشات، تصاویر،لطائف ہیں۔ تو یہ بھی سراسر محفل سے کمایا ہوا سرمایہ ہی ہے ۔ ورنہ اس سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنا بھی لکھ پاؤں گا۔ :)

3۔ خبریں، کھیل، کالم:
تیسرے نمبر پر یعنی 8.5 فیصد حصہ خبروں ، اور کھیل پر مشتمل ہے۔ جس میں زیادہ حصہ کھیل کا ہے اور اس میں سے بھی 90فیصد کرکٹ کا۔ :)

4۔ محفل، محفلین اور تہنیتی، تاسفی پیغامات:
چوتھے نمبر پر یعنی 6 فیصد حصہ محفل اور محفلین یا پھر تہنیتی اور تاسفی پیغامات کا ہے۔ جس میں میرا تعارف، محفل کی سالگرہ پر تحریر، ملاقات پر تحریر اور مختلف اقسام کی مبارکبادی یا تاسفی لڑیاں شامل ہیں۔

5- آئی ٹی:
پانچویں اور آخری نمبر پر یعنی 4 فیصد حصہ آئی ٹی سے متعلق ہے۔ جس پر مجھے توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اپنی فیلڈ سے متعلق زیادہ حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس میں زیادہ حصہ میری تین اینڈرائڈ ایپس کا ہے، جن کو بنانے میں محفل کی مدد اور محفلین کی حوصلہ افزائی شاملِ حال رہی۔ :)

محفل اور محفلین کا شکریہ کہ جنہوں نے مجھے سکھایااور میرا حوصلہ بڑھایا۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ :)
 
آخری تدوین:
پانچویں اور آخری نمبر پر یعنی 4 فیصد حصہ آئی ٹی سے متعلق ہے۔ جس پر مجھے توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اپنی فیلڈ سے متعلق زیادہ حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس میں زیادہ حصہ میری تین اینڈرائڈ ایپس کا ہے، جن کو بنانے میں محفل کی مدد اور محفلین کی حوصلہ افزائی شاملِ حال رہی۔ :)
بہت ہی زبردست کاوشیں رہی ہیں آپ کی تابش بھائی محفل کی رونقوں میں آپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے اور ایسے ہی ہنستے مسکراتے رہیں :):):)
میرا بھی آئی ٹی میں انٹرسٹ بہت زیادہ ہے اینڈرائیڈ کے ساتھ کافی چھیڑ چھاڑ کر لیتا ہوں ۔۔ روٹ سے لے کر سٹاک اور کسٹم رومز ۔۔ سافٹ برک اورہارڈ برک ۔۔ ٹربل شوٹنگ ۔۔۔ الغرض جہاں جہاں بس چلے وہاں ہاتھ ڈال لیتا ہوں ۔۔ باقی ونڈوز اور میک کے سافٹ ویئرز ۔۔ لینکس پہ تھوڑی بہت ہیکنگ ۔۔ ڈارک انٹرنیٹ میں گھُسنے جیسے پنگے بھی لے لیتا ہوں ۔۔ لیکن یہ سب سیکھنے کے لیے ہے ۔۔
 
بہت ہی زبردست کاوشیں رہی ہیں آپ کی تابش بھائی محفل کی رونقوں میں آپ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے اور ایسے ہی ہنستے مسکراتے رہیں :):):)
آمین۔ جزاک اللہ :)
میرا بھی آئی ٹی میں انٹرسٹ بہت زیادہ ہے اینڈرائیڈ کے ساتھ کافی چھیڑ چھاڑ کر لیتا ہوں ۔۔ روٹ سے لے کر سٹاک اور کسٹم رومز ۔۔ سافٹ برک اورہارڈ برک
میں اس طرح کی چھیڑ چھاڑ کم ہی کرتا ہوں۔ :)
الغرض جہاں جہاں بس چلے وہاں ہاتھ ڈال لیتا ہوں ۔۔ باقی ونڈوز اور میک کے سافٹ ویئرز ۔۔ لینکس پہ تھوڑی بہت ہیکنگ ۔۔ ڈارک انٹرنیٹ میں گھُسنے جیسے پنگے بھی لے لیتا ہوں ۔۔ لیکن یہ سب سیکھنے کے لیے ہے ۔۔
اچھی بات ہے۔ کچھ ہمیں بھی سکھا دیں۔ :)
 
جناب اب شرمندہ تو نہ کریں ۔۔ آپ کو سکھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے :)
حسنِ ظن کا شکریہ۔ مگر کسی عاجزی کے بغیر حقیقت یہ ہے کہ اپنی ضرورت کے مطابق ہی علم ہے، زیادہ علم نہیں ہے اس حوالے سے۔ اور آج تک کوشش بھی نہیں کی۔ :)
مجھے آپ چھوٹا موٹا چراغ ہی سمجھیں، سورج دور ہے۔
 
ویسے کل شروع کردہ دھاگوں کی تعداد کہیں لکھی ہوتی ہے یا آپ نے گنے ہیں سب دھاگے۔ :)
اگر 200 سے کم ہیں تو فوراً پتہ چل جائے گا، ورنہ تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔
پروفائل پر کوائف والے ٹیب میں "محمد احمد کی شروع کردہ تمام لڑیاں" پر کلک کریں۔ سب سے نیچے جائیں تو ٹوٹل تعداد لکھی ہوتی ہے۔ اگر 200 سے زائد ہیں تو دسویں پیج پر جائیں۔ پھر نیچے ہی "Find older messages" پر کلک کریں۔ ٹوٹل نمبر ایڈ کرتے جائیں اور اس مشق کو آخر تک جاری رکھیں۔ شاید 3،4 پیج بن جائیں آپ کے۔ :)

باقی زمرہ کے حساب سے الگ کرنے کا کام خود ہی کیا ہے، اس کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ :)
صرف تھوڑا ویلا ہونا پڑے گا۔ :)
 

ربیع م

محفلین
بہت عمدہ تابش بھائی!
سب سے اہم بات یہ کہ خود احتسابی، اپنا جائزہ لینے کی عادت!
ویسے جس طرح ہزار مراسلوں پر مبارکباد دک جاتی ہے اس طرح ہزار لڑیوں پر بھی دی جانی چاہیے۔
ماشاءاللہ۔۔۔!

محفل کی رونقیں آپ ایسے دوستوں کی وجہ سے ہی ہیں۔ :)
رونق کی بھی کئی اقسام ہیں!
 
ویسے کل شروع کردہ دھاگوں کی تعداد کہیں لکھی ہوتی ہے یا آپ نے گنے ہیں سب دھاگے۔ :)

پروفائل پر کوائف والے ٹیب میں "محمد احمد کی شروع کردہ تمام لڑیاں" پر کلک کریں۔ سب سے نیچے جائیں تو ٹوٹل تعداد لکھی ہوتی ہے۔ اگر 200 سے زائد ہیں تو دسویں پیج پر جائیں۔ پھر نیچے ہی "Find older messages" پر کلک کریں۔ ٹوٹل نمبر ایڈ کرتے جائیں اور اس مشق کو آخر تک جاری رکھیں۔ شاید 3،4 پیج بن جائیں آپ کے۔
جیسے آپ کی ارسال کردہ لڑیوں کی تعداد 654 ہے۔ اس میں وہ لڑیاں شامل نہیں جو کسی اور لڑی میں ضم ہو گئی ہوں یا "گم" ہو گئی ہوں۔ :)
ویسے ابنِ سعید بھائی کوئی آسان طریقہ بھی بتا سکتے ہیں اگر موجود ہو تو۔ :)
 

arifkarim

معطل
جیسے آپ کی ارسال کردہ لڑیوں کی تعداد 654 ہے۔ اس میں وہ لڑیاں شامل نہیں جو کسی اور لڑی میں ضم ہو گئی ہوں یا "گم" ہو گئی ہوں۔ :)
ویسے ابنِ سعید بھائی کوئی آسان طریقہ بھی بتا سکتے ہیں اگر موجود ہو تو۔ :)
میری زیادہ تر لڑائیاں بھی گم ہوچکی ہیں :)
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
سب سے اہم بات یہ کہ خود احتسابی، اپنا جائزہ لینے کی عادت!

گو کہ تابش بھائی نے طریقہ بتا دیا ہے لیکن پھر بھی ہمارے لئے خود احتسابی بہت مشکل کام ہے۔

دیکھے میرے گناہ تو فرشتے پکار اُٹھے
کب تک کریں حساب بہت دیر ہو گئی
:)
 
Top