دو سے زیادہ زبانوں پر مشتمل مرکبات اور محاورے

اردو زبان میں کچھ مرکبات اور محاورات ایسے ہیں جن کا ہر لفظ الگ الگ زبان سے ماخوذ ہے۔
عرصہ ہوا میں نے اس کی کچھ مثالیں جمع کی تھیں، مگر جس کاپی میں انھیں درج کیا تھا وہ کاپی گم ہوگئی۔
فی الحال تین میرے ذہن میں ہیں:
۱۔ سو فی صد (اردو+عربی+فارسی)
۲۔ دم قدم سے (فارسی+عربی+سنسکرت)
۳۔ اضافہ شدہ ایڈیشن (عربی+فارسی+انگریزی)
 
سے اردو میں سنسکرت سے نہیں، بلکہ کھڑی بولی سے آیا ہے۔ :)

یہاں دیکھیے:
http://www.clepk.org/oud/ViewWord.aspx?refid=6975
دَم قَدَم سے [دَم + قَدَم + سے]
فارسی زبان سے اسم جامد 'دم' کے ساتھ عربی سے اسم 'قدم' اور سنسکرت سے ماخوذ حرف جار 'سے' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔
 
۱۔سو فی صد (اردو+عربی+فارسی)​
۲۔دم قدم سے (فارسی+عربی+سنسکرت)​
۳۔اضافہ شدہ ایڈیشن (عربی+فارسی+انگریزی)​
۴۔دل کا سرور (فارسی+سنسکرت+عربی)​
 
۱۔سو فی صد(اردو+عربی+فارسی)​
۲۔دم قدم سے (فارسی+عربی+ہندی)​
۳۔اضافہ شدہ ایڈیشن (عربی+فارسی+انگریزی)​
۴۔دل کا سرور (فارسی+ہندی+عربی)​
 
اردو زبان میں کچھ مرکبات اور محاورات ایسے ہیں جن کا ہر لفظ الگ الگ زبان سے ماخوذ ہے۔
عرصہ ہوا میں نے اس کی کچھ مثالیں جمع کی تھیں، مگر جس کاپی میں انھیں درج کیا تھا وہ کاپی گم ہوگئی۔
فی الحال تین میرے ذہن میں ہیں:
۱۔ سو فی صد (اردو+عربی+فارسی)
۲۔ دم قدم سے (فارسی+عربی+سنسکرت)
۳۔ اضافہ شدہ ایڈیشن (عربی+فارسی+انگریزی)
جب اردو مختلف زبانوں سے ماخوذ زبان ہے تو یقینًا لفظ "سو" کا مآخذ بھی کوئی اور زبان ہونی چاہیے ؟؟؟
یہ تو اساتذہ کرام ہی بتاسکتے ہیں۔
 
یہ کام اپنے بس کا نہیں ہے، جناب محمد اسامہ سَرسَری صاحب۔

عمدہ اور معتبر ڈکشنریوں میں بہت سارے الفاظ کے ساتھ ان کی ’’اصل‘‘ بھی دی ہوتی ہے، جو بہت کافی ہے۔
ہاں کوئی مسئلہ، کوئی بحث، کوئی الجھاؤ کہیں آن پڑے تو چھان پھٹک میں ہرج بھی کوئی نہیں۔

بہت آداب۔
 
:notworthy:
 
Top