دو شعر برائے اصلا ح

کہاں کا قصہ کہاں لا کے اس نے جوڑ دیا
بڑے سلیقے سے رخ گفتگو کا موڑ دیا
تمام گھر میں کرن خوشبوؤں کی پھیل گئی
صنم نے کونا دوپٹے کا جب نچوڑ دیا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کہاں کا قصہ کہاں لا کے اس نے جوڑ دیا
بڑے سلیقے سے رخ گفتگو کا موڑ دیا
تمام گھر میں کرن خوشبوؤں کی پھیل گئی
صنم نے کونا دوپٹے کا جب نچوڑ دیا
خوشبو کے ساتھ کرن کا جوڑ کچھ پیوند سا لگ رہا ہے۔یہاں مہک ،فضا ،ہوا ،جھونکا وغیرہ باندھا جائے تو بہتر ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
’سنم‘ جیسے الفاظ سے مجھے بالی ووڈ کے گیت یاد آتے ہیں۔ ایسے الفاظ سے بچیں بطور خاص بحر کی ضرورت پوری کرنے کے لیے۔ یہاں محبوب کے لیے سہی، لیکن کچھ الفاظ بدلنا بہتر ہو گا۔
 
Top