---------کونپل-------
شگوفوں کے موسم میں
پھوٹ رہی ہے پھر سے
خودکشی کی کونپل بھی
----------------
شکرگزار ہوں احمد بھائی ۔بہت خوب فلک شیر بھائی ۔۔۔!
طبعِ آزاد پہ قیدِ عروض بھاری ہےخوب۔ قوافی موجود، بحر غائب۔ اگر عروض میں فٹ کر دو تو کیا کہنے، ایسا مشکل تو نہیں۔
شکریہ نینچیمہ صاحب نے اب کسی دن باقاعدہ غزلیں شروع کر دینی ہیں۔ اور کہنا ہے کہ ابھی ابھی عروض سیکھا ہے۔ حالانکہ ان کے گھر عروض کی کتابوں کا عروض دیکھنے لائق ہے۔۔۔
عمدہ چیمہ صاحب۔۔۔ کونپل والی تو لاجواب ہے۔۔۔
عمدہ خیال ہے خلیل بھائیبارشوں کے موسم میںکیسا رہے گا
پھوٹتی ہے دیکھو تو!
خودکشی کی کونپل بھی
وہ آپ کا مسئلہ ہے۔ لیکن سرکار زبیر مرزا کے بقول غزل گانا صرف عورت کا کام ہے۔ مرد کبھی اچھا غزل گائیک نہیں ہوتا۔۔۔۔ شاید اس میں ان کے مرزا پنے کا قصور ہو۔۔۔شکریہ نین
مجھے لگا آپ نے کہا ہے، کسی دن چیمہ صاحب نے غزلیں گانا شروع کر دینی ہیں اور کہنا ہے ابھی ابھی ہی شروع کی ہیں
جب کوئی جواب دے مجھے بھی ٹیگ کر دیجیئے گا۔وجہِ غزل کو مشقت پہ لگانا جائز ہے یا نہیں؟
علمائے جمالیات سے ایک سوال
سرِ دست تو آپ میسر ہیں ان میں سے، اسی لیے زحمت دی ہے حضور!جب کوئی جواب دے مجھے بھی ٹیگ کر دیجیئے گا۔
یہ والا تو لقب ہی زحمت ہے ہمارے لیے۔۔۔سرِ دست تو آپ میسر ہیں ان میں سے، اسی لیے زحمت دی ہے حضور!
ماہر ِجمالیات ہونا "ہدفِ جمالیان" ہونے سے ہزار درجہ بہتر ہے نین بھائییہ والا تو لقب ہی زحمت ہے ہمارے لیے۔۔۔
اتنی دقیق رموز۔۔۔۔۔ماہر ِجمالیات ہونا "ہدفِ جمالیان" ہونا ہزار درجہ بہتر ہے نین بھائی
نوٹ : یہ جمالی کی جمع الجمع نہیں ہے، بلکہ جمال والوں کے لیے ایک خود ساختہ ترکیب ہے