اکمل زیدی

محفلین
راحیل بھائی . . . آپ کے الفاظ آپ کے جذبات اور سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اور سوچ آپ پر گزرے ہوئے حالات سے پیدا ہوئ کم و بیش اسی طرح کی صورت حال جیسا سے میں بھی دوچار ہوا اور ان جیسے حالات میں جو صورت حال ہوتی ہے اسے آپ بہت اچھی طرح بیان کر چکے ہیں . . .

میرا نقطہ نظر یہ ہے کے حالات اس قدر سنگین نہیں معاملات اتنے بھی نہیں بگڑے ہوئے کیا پتا خدا ان مشکلات کے عیوض کیا آسانیاں پیدا کردے اس طرح کی صورت حال سے آنے والے کن حالات کے لئے تیار کیا جا رہا ہو یہ شکوے اپنی جگہ درست مگر انفرادی حالات کو آپ مجموعی صورتحال پر منتبخ نہیں کرسکتے
 
زیدی کدھر ہے بھئی
 
علی چشتی

محفلین
اس معاملے میں میرا مؤقف بہت سخت ہے ۔۔ اتنا کہ پتھر بھی اس کے مقابلے کچھ نرم ہی ہونگے ۔۔
لہٰذا عنوان پڑھ کر باقی مضمون اندازہ لگانے کی درخواست ہے ۔ راحیل بھائی یا تو آپ کے پاس ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں
بابا قائداعظمؒ کی تصویر والے طاقتور کاغذ ہوں ۔۔ یا ٹھپہ لگے کاغذات کے ذریعےآنے والا کوئی مقتدر ، مناسب حد تک بے رحم دل
رکھنے والا تعلق دار یا دوست ہو ۔ پھر دیکھیئے زمین خود چل کر آجائے کی آپ کی ملکیت میں
 
حماد علی

محفلین
ابو جان ہی کی زبانی سنا کرتے تھے کہ بارہ سالوں میں پتھر بھی بدل جاتے ہیں۔ مگر ان کی سبھی باتیں ٹھیک کب تھیں[/QUOTE
۱۲ سال کا عرصہ یقیناً طویل ہوتا ہے،
ہم بھی پچھلے ۵ سالوں سے اس پتھر کہ تبدیل ہونے کے منتظر ہیں لیکن ہم نا امید نہیں ، امید ہے اس منصف سے کہ وہ اس پتھر کو آج نہ سہی کل ضرور تبدیل کردےگا اپنی رحمت سے ۔
ماہ میرے والد کو اس دنیا سے گزرے بارہ سال پورے ہو جائیں گے۔ بارہ سال
اللہ آپ کہ والد محترم کی بخشش فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے۔ آمین!
 
ان کے بھائی ان جیسے نہ تھے۔ بلکہ ان جیسا تو کوئی بھی نہیں۔ خود ہم بھی نہیں۔

ہمیں تو آپ کی اکثر باتوں سے خوشبو آتی ہے!

اللہ آپ کے والد گرامی کو غریق رحمت کرے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور آپکو اور آپ کے تمام اہل و عیال و خوب خوب راحت و فرحت عطا فرمائے۔ آمین۔
 
loneliness4ever

محفلین
بہترین تحریر، درست فرمایا ......... قانون اور اس کا نفاذ .... محض مذاق ہے
اور کچھ نہیں، خیر وقت کسی کے لئے نہیں رکتا، مثبت منظر یہ ہے کہ ہر طرح کی مشکلات
جھیل کر بھی آپ روشنی کی جانب دیکھنا چاہتے ہیں، اور حلال رزق کی نعمت سے لطف لے رہے ہیں
بندہ آپ کی ہمت پر آفرین کہتا ہے .......... اس کا خیال ہی چھوڑ دیا جو اپنا ہوکر
اپنا نہ ہوسکا ... درست کیا ....... مالک نے آپ کو سرفراز کیا، رب سے دعا ہے
ہمیشہ آپ کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ......... آمین صد آمین
اپنے ہمراہ ہمہ وقت بندے کی دعائوں کو پائیں گے، سدا کامران و شاداب رہیں ... آمین صد آمین
 
Top