محمد شمیل قریشی
محفلین
اردو ایک نئے انداز میں انٹرنیٹ میں اپنی دوسری زندگی کی شروعات کر چکی ہے ۔ اردو حروف اب تصویروں سے باہر آ چکے ہیں اور اردو انجنیئرز کے زیر سایہ انتہائي Trim & Slim ہو رہے ہیں اور Grooming کی نئی نئی منازل طے کر رہے ہیں ۔نتیجہ تن ہمیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر بے حد شوخ و چنجل اور حسین و جمیل حروف نظر آتے ہیں ۔ اب یوں لگتا ہے کہ جیسے تخیل کی کوئی حد نہیں بالکل اسی طرح اردو کے ان جدید حروف کی کوئی تعداد مختس نہیں رہی
۔ جو جیسا چاہتا ہے نت نئے اردو حروف بنا دیتا ہے ۔ اس ساری محنت کی وجہ یہ ہے کہ اہل اردو اب تصویری اردو سے بھری ، بھاری بھرکم ویب صفحات سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔
ایک مشہور celebrity کی طرح اردو کو بھی Controversies کا سامنہ رہا اور ایک چال باز اور شاطر سیاست دان کی طرح اردو Agendas کا حصہ بھی رہی ۔ اسے اردو کی بے پنہا مقبولیت کا نتیجہ سمجھ لیجیے یا پھر اردو کی بدقسمتی ۔ سچ پوچھیے تو انٹرنیٹ پر اردو کی دوسری زندگی کی شروعات بھی جو یونی کوڈ کی شکل میں تھی controversies اور Agendas ساتھ میں لے کر ہی آئی ۔ کیونکہ ہر خاص و عام کو اردو کی نیٹ پر موجودگی کا علم بھی ایک ایسی " مخصوص ویب سائٹ " کے وجود میں آنے سے ہوا جس سے جدید Controversies شروع ہوئیں اور برصغیر کے بہت سے اہل علم اور اہل اردو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اردو کی انٹرنیٹ پر یہ نئی یونی کوڈ زندگی ایک مخصوص سوچ کے Agenda کا حصہ بھی تھی ۔ یہ ضروری نہیں کہ میں بھی ایسا خیال کرتا ہوں لیکن ایسا ضرور سوچا گیا ہے ۔
بہرحال ، یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو یونی کوڈ شکل میں انٹرنیٹ پر اپنا گھر کر چکی ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو زباں جہاں کہیں بھی ہیں اس نو مولود اردو کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کو مزید مستقم بنانے اور تقویت دینے کے لیے اپنا کردار خیرو خوبی سے نبھانے کو تیار ہیں ۔ اردو زباں کی یہ پر خلوص محبت جدید اردو کے لیے آب حیات سے کم نہیں ۔ اردو خوش قسمت ہے کہ اسے چاہنے والے بھات بھات پر ملتے ہیں بلکہ اس کو تو گدڑیوں میں بھی لعل ملتے ہیں ۔ لیکن ساتھ میں اردو کو مجھ جیسے نکموں سے بھی پالا پڑتا ہے جو اردو ڈھنگ سے لکھ بھی نہیں سکتے ۔ پر دونوں کی موجودگی بھی اردو کی ہی دین ہے ۔ اس لیے اردو ان دونوں کو شفقت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی میں بھی تمیز نہیں کرتی ۔
اردو کی اس ذرہ نوازا نہ تبعیت کے پیش نظر میں اردو کا انتہائی شکر گزار ہوں اور ذرہ نوازی پر دو ڈومین اردو کے نام کرتا ہوں ۔ جن کو نام یہ ہیں ۔
Prourdu.org
Prourdu.com
مجھے ابھی معلوم نہیں کہ مستقبل میں ان ڈومینز کے ساتھ کیا کیا جائے گا لیکن فیالحال یہ دو ڈومینز اپنے visitors کو میری بلاگ www.shameelone.com کی جانب Redirect کرتی ہیں ۔