دُعا۔۔۔۔ بے سمت زندگی کو کوئی ایسا موڑ دے ۔۔۔ والدگرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

متلاشی

محفلین
دعا
بے سمت زندگی کو کوئی ایسا موڑ دے​
تجھ سے کٹے ہوؤں کو جو پھر تجھ سے جوڑ دے​
مجرم ہیں اور پھنسے ہیں آپ اپنے جال میں
ہم کو معاف کر دے ، بس ہم کو چھوڑ دے
دل ، سادہ لے کے آئے تھے پر اب ہے سومنات​
تو آپ آ کے دل میں ہی سب توڑ پھوڑ دے​
چٹکی سی بھر کے کون یہ آگے نکل گیا​
آئے کوئی جو کنجیٔ دل کو مروڑ دے​
توفیق عزم و ہمت اسی کے لئے ہیں جو
نکلے حصارِ ذات سے ،پندار توڑ دے​
پھر غلغلہ بلند ہوا عفوِ عام کا​
اُٹھ مہرؔ تو بھی دامنِ عصیاں نچوڑ دے​
(والد گرامی جناب نصراللہ مہرؔ)​
 
متلاشی

محفلین
اچھی دعا ہے، مبارک باد دے دیں۔ کچھ کتابت کی غلطی معلوم ہوتی ہے دو تین مصرعوں میں۔
استاذ گرامی پسند کا بہت بہت شکریہ اور مبارک باد کا بھی۔۔۔۔ شاید میں ٹائپ کرنے میں کچھ غلطی کر گیا ہوں۔۔۔ برائے مہربانی ان مصرعوں کی نشاندہی کر دیں تاکہ میں انہیں درست کر سکوں ۔۔۔ ویسے اپنے طور پر بھی میں اسے پروف ریڈ کرتا ہوں۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ نصر، ابھی معلوم ہوا کہ دوسری جگہ نعت میں بھی غلطیاں ہیں، جس سے معلوم ہوا کہ شاید ، بصد حد ادب، تمہارے والد محترم کے کلام کو بھی اصلاح کی ضرورت ہے، یا تم نے بغیر اصلاح والا کلام پوسٹ کر دیا ہے۔
 
مغزل

محفلین
ماشا اللہ محمد ذیشان نصرؔ بھائی سلامت رہیں ۔ بابا جانی نے دل کی بات کردی ۔۔ سو میری جانب سے صرف ہدیہ تبریک، گر قبول افتد
 
متلاشی

محفلین
شکریہ نصر، ابھی معلوم ہوا کہ دوسری جگہ نعت میں بھی غلطیاں ہیں، جس سے معلوم ہوا کہ شاید ، بصد حد ادب، تمہارے والد محترم کے کلام کو بھی اصلاح کی ضرورت ہے، یا تم نے بغیر اصلاح والا کلام پوسٹ کر دیا ہے۔
استاذ محترم جناب اعجاز عبید صاحب۔۔۔۔ چند دن پہلے میں اپنے گھر سرگودھا گیا تھا وہاں پر میں نے والد صاحب کی ڈائری میں لکھی ہوئی ان کی شاعری نقل کر لی اور یہاں پر پوسٹ کر دی ۔۔۔ ہو سکتا مجھ سے ہی کوئی غلطی ہو گئی ہو۔۔۔۔! یا پھر ہو سکتا ہے میں نے بغیر اصلاح والا کلام پوسٹ کر دیا ہو۔۔۔ کیونکہ میں نے ابھی ان کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔۔۔! اور آپ کی پہلی بات بھی درست ہو سکتی ہے کیونکہ والد صاحب نے باقاعدہ تو کسی سے شاعری نہیں سیکھی بس شعر گنگنا کر وزن پورا کرتے ہیں اورمصرع کہے دیتے ہیں ۔۔۔ ! تاہم یہ میرا تجربہ ہے کہ وزن کی غلطی تو وہ نہیں کرتے ۔۔۔! باقی واللہ اعلم۔۔۔!
اور استاذ گرامی مہربانی فرما کر ان مصرعوں کی نشاندہی بھی کر دیں، فقیر آپ کا شکر گذار ہو گا۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
چوری چھپے کسی کا کلام، اور وہ بھی والد محترم کا؟
خیر مذاق بر طرف
ارکان ہوں گے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن÷ فاعلات
تقطیع کر کے دیکھ لو۔ یہ تمہارے لئے بھی مشق ہے:​

تجھ سے کٹے ہوؤں کو جو تجھ سے جوڑ دے
مجرم ہیں اور پھنسے ہیں آپ اپنے جال میں​
ہم کو معاف کر دے ، بس ہم کو چھوڑ دے​
تو آپ آ کے دل میں سب توڑ پھوڑ دے​
آئے کوئی جو کنجیٔ دل کو مروڑ دے​
یہ مصرعے وزن سے خارج ہیں، آخری مصرع وزن میں تو ہے لیکن ’کنجیِ دل‘ کی ترکیب شتر گربہ ہےکہ کنجی ہندی ہے۔ نعت کو بھی دیکھ کر یہی کوشش کرتا ہوں، والد گرامی کو سلام پہنچا دیں اور میری طرف سے اس بد تمیزی کی معافی چاہ لیں۔ بلکہ خود بھی ان کی اجازت کے بغیر یہاں شامل کرنے کے عمل کی معافی چاہ لو۔​
 
بہت بہت شکریہ استاذ گرامی میں تقطیع کر کے دیکھتا ہوں ۔۔۔!
 
استاذ گرامی میں نے تقطیع کر کے دیکھی ہے ۔۔ آپ کے نشان زد مصرعے واقعی بحر سے خارج ہیں۔۔ ایک،دو مصرعوں میں ٹائپنگ کی غلطی تھی جو میں نے درست کر دی ہے۔۔۔ باقی میں جہاں تک مجھے معلوم ہے وہ یہ مسئلہ ہے کہ وہ کسی بھی 2 کو 11 میں توڑ دیتے ہیں اور کسی بھی 11 کو 2 میں جوڑ دیتے ہیں ۔۔۔
یعنی اعشاری نظام میں بحر کے اصل افاعیل یوں لکھے جائیں گے۔۔۔
2 2 1 2 1 2 1 1 2 2 1 2 1 2
مگر جب انہوں نے اس مصرعہ کو لکھا ہے تو اس کی تقطیع یوں کر گئے ہیں۔
2 2 1 2 1 1 1 2 2 2 1 2 1 2
مج رم ہَ او ر پھَ سَ ہیں آ پپ نَ جا ل میں
اور باقی مصرعوں میں بھی یہی مسئلہ ہے ۔۔۔۔ اب مجھے تو معلوم نہیں کہ ایسا کرنا درست ہے یا نہیں۔۔۔! اس کا فیصلہ آپ ہی کریں گے۔ اور مزید مجھے ایک یہ مصرعہ بھی خارج از بحر لگا ہے ۔۔۔
توفیق عزم و ہمت اسی کے لئے ہیں جو
 
Top