دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=8Os3fjUfG3I"]http://www.youtube.com/watch?v=8Os3fjUfG3I[/ame]

دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا
یاد نے کنکر پھینکا ہو گا

میرے چومے ہوئے ہاتھوں سے
اوروں کو خط لکھتا ہو گا

یادوں کی جلتی شبنم سے
پھول سا مکھڑا دھویا ہو گا

موتی جیسی شکل بنا کر
آئینے کو تکتا ہو گا

میں تو آج بہت رویا ہوں
تو بھی شاید رویا ہوگا

ناصر تیرا میت پرانا
تجھکو یاد تو آتا ہو گا
 
محسن حجازی

محفلین
اس غزل سے مجھے لاہور کی نہر یاد آ رہی ہے۔۔۔ جس کے کنارے میں نے بچپن کا کچھ حصہ گزارا۔۔۔ یونیفارم کندھوں پر بستہ۔۔۔ ذہن پر خیالات۔۔ خواہشیں حسرتیں اور خواب۔۔۔ میں اپنی نوخیز آنکھوں سے دنیا کو دیکھا کرتا تھا۔۔۔ اچانک کھڑا ہو کر کسی بھی چیز میں محو ہو جایا کرتا تھا۔ کسی کو ویلڈنگ کرتا دیکھ کر۔۔۔ کسی کو پان لگاتا دیکھ کر۔۔۔ کیا دور یاد آ گیا۔۔۔
میو ہسپتال کے احاطے میں یاد پڑتا ہے کہ رات کو ریڈیو پاکستان لاہور سے یہ غزل نشر ہوا کرتی تھی۔ خاتون اناؤنسر اپنی ہی دھن میں غزلیں سنوائے چلی جاتی تھیں۔۔۔ میرا چھوٹا بھائی زیر علاج تھا بعد ازاں کم عمری میں ہی اس کا انتقال ہو گیا اب تو قبر بھی یاد نہیں کہ لاہور میں کس جگہ ہوگی۔ غالبا دھرم پورہ کے آس پاس کہیں۔
اس سے پہلے مارون گولڈ سپورٹس راؤنڈ اپ ہوا کرتا تھا۔ آج بھی ساڑھے نو بجے میرا خیال ہے کہ یہ پروگرام چلتا ہے۔ دس بجے کے بعد غزلیں۔ اس وقت پاکستان میں ایف ایم نیا نیا تھا۔

خیر جناب بہت ہی اعلی! کیا ٹھہری ہوئی غزل ہے۔۔۔
 
جیا راؤ

یعنی دفتر کے علاوہ آپ اسپتال میں بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ :confused::grin:
 
Top