اقبال دگرگوں ہے جہاں ، تاروں کی گردش تیز ہے ساقی

دگرگوں ہےجہاں ، تاروں کی گردش تیز ہےساقی
دل ہر ذرہ میں غوغائے رستا خیز ہے ساقی
متاع دین و دانش لٹ گئی اللہ والوں کی
یہ کس کافر ادا کا غمزۂ خوں ریز ہے ساقی
وہی دیرینہ بیماری ، وہی نا محکمی دل کی
علاج اس کا وہی آب نشاط انگیز ہے ساقی
حرم کے دل میں سوز آرزو پیدا نہیں ہوتا
کہ پیدائی تری اب تک حجاب آمیز ہے ساقی
نہ اٹھا پھر کوئی رومی عجم کے لالہ زاروں سے
وہی آب و گل ایراں ، وہی تبریز ہے ساقی
فقیر راہ کو بخشے گئے اسرار سلطانی
بہا میری نوا کی دولت پرویز ہے ساقی
نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
 
مہ جبین

محفلین

لاجواب اور عمدہ کلامِ اقبال سے دلوں کو گرمانے کا شکریہ سید شہزاد ناصر بھائی
 
آپ نے ہمیشہ میر حوصلہ افزائی کی مہ جبین بہنا
شاد و آباد رہیں
 
واہ
سبحان اللہ
کیا خوبصورت کلام ہے
معنی و مطالب کا ایک جہان آباد ہے
محمد بلال اعظم آپ کو تو میں پختہ کارِ اور کافی عمر کا سمجھتا تھا
آپ کے کیفیت نامے سے پتہ چلا کہ آپ تو اقبال کا بچہِ شاہین ہیں
ماشاء للہ اس عمر ہیں جوش و جنوں کا یہ عالم ہے آگے چل کر کیا غضب ڈھائیں گے
آثار ابھی سے ہی نظر آ رہے ہیں
شاد و آباد رہیں
 
مانی

محفلین
بہت عمدہ کلام۔ اس کلام کو گلوکار 'علی رضا' نے گایا ہے اور اس کی آڈیو میرے پاس ہے۔ کیا اس آڈیو کو یہاں شریک کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہاں تو کیسے؟
 
بہت عمدہ کلام۔ اس کلام کو گلوکار 'علی رضا' نے گایا ہے اور اس کی آڈیو میرے پاس ہے۔ کیا اس آڈیو کو یہاں شریک کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہاں تو کیسے؟
پسند کرنے کا شکریہ آپ کی طرف اگر یو ٹیوب چل رہا ہے تو اس پر اپ لوڈ کر کے ادھر شریک کر سکتے ہیں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم آپ کو تو میں پختہ کارِ اور کافی عمر کا سمجھتا تھا
آپ کے کیفیت نامے سے پتہ چلا کہ آپ تو اقبال کا بچہِ شاہین ہیں
ماشاء للہ اس عمر ہیں جوش و جنوں کا یہ عالم ہے آگے چل کر کیا غضب ڈھائیں گے
آثار ابھی سے ہی نظر آ رہے ہوں
شاد و آباد رہیں

:)
یہ آپ کا حُسنِ ظن ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔
اس سلسلے میں ہم چند دوستوں نے ایک کوشش کی تھی کلامِ اقبالؒ کو عام کرنے کی، کیونکہ ہمارئی نظر میں اس کو سمجھے بغیر ترقی کی کوئی رہ نظر نہیں آتی۔ انشاءاللہ ایک تفصیلی دھاگہ کھولتا ہوں جلد ہی۔
اور اس میں ہمیں آپ جیسے بزرگوں کا ہی تعاون چاہیے۔
 
آپ کو جس طرح کی مدد کی ضرورت ہو بسر و چشم
مجھے دلی خوشی ہو گی
چشم ما روشن دل ما شاد :)
 
مانی

محفلین

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب کلام
جناب مرشد حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ٌؒ (رح)کا

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
 
واہ بہت خوب کلام
جناب مرشد حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ٌؒ (رح)کا

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
زہے نصیب زہے نصیب
خوشا ای آمدنت آبادی ما
پسند کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
Top