دھرنے کے ایک کزن نے غیر ملکی سفارتخانے سے کتنی رقم حاصل کی، صحافی ارشد شریف کا تہلکہ خیز انکشاف

دھرنے کے ایک کزن نے غیر ملکی سفارتخانے سے کتنی رقم حاصل کی، صحافی ارشد شریف کا تہلکہ خیز انکشاف
جولائی ۲۸, ۲۰۱۵
imran-qadri-300x180.jpg

اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی : سینیر صحافی ارشد شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کے ایک کزن نے غیر ملکی سفارتخانے سے 2.8 ملین پائونڈز کی رقم حاصل کی ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ ’دھرنادینے والے دوکزنز میں سے ایک نے غیرملکی مشن سے دھرنے کے دوران 2.8ملین پاﺅنڈ وصول کیے ، کہانی کھل گئی ‘۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارشد شریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین میں سے کس نے رقم وصول کی ، صرف کزنز میں سے ایک کا ذکر کیا۔
 
عمران اور قادری مجھے عدالت لے جائیں، ثابت کروں گا کس نے غیر ملکی سفارتخانے سے پیسے لیے،ارشد شریف
جولائی ۲۹, ۲۰۱۵
CK-cYeQUYAArAL3-300x180.jpg

اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی : معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ میرے اس بیان پر کے دھرنے کے ایک کزن نے غیر ملکی سفارتخانے سے 2.8 ملین پائونڈز لیے تھے اس پر طاہر القادری اور عمران خان کو میرے خلاف عدالت جانا چاہیے ۔

سچ ڈاٹ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن و صحافی ارشد شریف نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع مصدقہ ذرائع سے ملی ہے ،اور چونکہ ذرائع اعتماد پر مبنی ہوتے ہیں اس لیے وہ ذرائع کے حوالے سے نہیں بتا سکتے ۔

دو کزنوں میں سے کس نے غیر ملکی سفارتخانے سے رقم وصول کی اس سوال کے جواب میں ارشد شریف کا کہنا تھا کہ میری اس بات پر عمران خان اور طاہرالقادری دونوں میرے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعوی کریں ،میرے پاس ان تمام باتوں کی تفصیلات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی طاہرالقادری نے میرے اوپر 2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی کیا تھا جس کے جواب میں میں نے ان پر 20 ارب کے ہرجانے کا دعوی کیا تھا اور پھر قادری صاحب بھاگ گئے ۔

ارشد شریف نے کہا کہ میرے پاس ان تمام باتوں کی تفصیلات ہیں ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک دونوں جماعتیں مجھ پر کیس کریں اور میں عدالت میں سب سچ ثابت کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان نہیں ہوں کہ جو منہ پر آئے بول دوں ۔ مجھے پتہ ہے کہ کونسی بات کب ،کہاں اور کیسے قوم کے سامنے لانی ہے ۔

ارشد شریف نے کہا کہ اس وقت بھی ڈی سیٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی ،پی ایم ایل این اور پی پی پی کا مک مکا ہو چکا ہے ۔ پی ٹی آئی کو کہا جا رہا ہے کہ آپ اسمبلیون کو جعلی کہنا چھوڑ دیں اور اسمبلیوں اور پارلیمنت کی عزت کریں تو ان کے ساتھ مک مکا ہو جائے گا ۔ اس کے ساتھ ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کو بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی تحاریک واپس لیں ۔
 
Top